چڑیاکی تین نصیحتیں (حکایت رومی)
چڑیاکی تین نصیحتیں (حکایت رومی) ایک شخص نے چڑیاپکڑنے کے لئے جال بچھایا۔ اتفاق سے ایک چڑیااس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑلیا۔ چڑیانے اس سے کہا: اے انسان! تم نے کئی ہرن، بکرے اورمرغ وغیرہ کھائے ہیں ، ان چیزوں کے مقابلے میں میری کیاحقیقت! ذراسا گوشت میرے جسم میں ہے اس سے تمہارا کیابنے گا؟ تمہارا تو پیٹ بھی نہیں بھرے گا۔ لیکن اگرتم مجھے آزادکردوتو میں تمہیں تین نصیحتیں کروں گی جن پرعمل کرنا تمہارے لئے بہت مفید ہوگا۔ ان میں سے ایک نصیحت تومیں اب...