علمائے اسلام  

سید اللہ رکھا قادری ضیائی

 حضرت سید اللہ رکھا قادری ضیائی اطال اللہ عمرہ (مؤسس اعلیٰ انجمن ضیاء طیبہ کراچی) محترم المقام قبلہ الحاج سید اللہ رکھا قادری ضیائی بن  سید عمر میاں  بن سید ابراہیم میاں بن سید جہانگیر میاں۔﷭۔ سادات ِ کرام کےچشم وچراغ ہیں۔قبلہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی صاحب کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب1374ھ، مطابق  ماہ 2؍ مارچ؍1955ء کوشہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا گئو گلی میٹھادر میں ہوئی۔گھر کاماحول مذہبی تھا،گھر کےافراد دین سےمحبت کرنے وا...

شیخ الاسلام امام بدرالدین عینی

شیخ الاسلام امام بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمود۔کنیت:ابومحمد۔لقب:بدرالدین،امام عینی،قاضی الشام۔عرفی نام: شارحِ بخاری امام بدرالدین عینی ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:محمود بن احمد بن موسیٰ بن احمد بن حسین بن یوسف بن محمود عینی حنفی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والد اور دادا دونوں قاضی تھے۔آپ کے اجداد میں حسین بن یوسف  بہت ہی معروف "مفسرِ قرآن "تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  26/رمضان 762ھ،مطابق 30/جولائی 1361ءک...

قلندر علی سہروردی

حضرت مولانا صوفی قلندر علی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید قلندر علی سہروردی۔کنیت:ابوالفیض۔القاب:غوثِ زمان،مجددسلسلہ سہروردیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت ابولفیض سید قلندر علی سہروردی بن سید حافظ رسول بخش بن قاضی محمد جمال الدین بن مولوی کرم الہی بن سید غلام مصطفیٰ بن سید سلطان محمد بن سید مفتی خدابخش بن سید محمد مقیم بن سید نعمت اللہ بن سید عطاء اللہ بن سید محمد حفیظ شاہ بن سید لقمان بن سید محمد عیسیٰ بن سید ابوالفتح  خان بہاد...

جامع ظاہر و باطن حضرت علامہ غلام نبی للہی

جامع ظاہر و باطن حضرت علامہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کااسمِ گرامی غلام نبی للّٰہی ابن حضرت مولانا قاضی غلا حسین تھا۔  تاریخِ ولادت:  حضرت مولانا غلام نبی للّٰہی 1234ھ میں للہ شریف, ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  مولانا غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ نے صرف نحو کی کتب کے علاوہ میر قطبی ، شرح وقایہ اور خیالی وغیرہ اپنے والد ماجد اور بعض دیگر علماء سے پڑھیں، بعد ازاں علامۃ العصر حضرت مولانا محمد احسن...

حضرت شیخ منتخب الدین چشتی

حضرت شیخ منتخب الدین چشتی(حضرت زرزری زربخش دولہا،خلدآبار) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ حضرت گنج شکر کے مشہور خلیفہ تھے آپ کو آقائے منتخب بھی کہتے ہیں آپ شیخ برہان الدین غریب کے بڑے بھائی ہیں اور زرے زرین اور زر بخش کے لقب ملقب ہوئے۔ معارج الولایت کے مصنف لکھتے ہیں کہ یہ لقب آپ کو اس لیے ملا کہ آپ بڑے ریاضت اور مجاہدہ کے عادی تھے۔ شیخ منتخب الدین رحمۃ اللہ علیہ محبوبی کے مرتبے پر پہنچے ہوئے تھے خزانۂ غیب سےانہیں ہر روز صبح و شام دو  سنہری خ...

سید بہاؤ الدین جھولن شاہ بخاری

حضرت سید بہاؤ الدین جھولن شاہ بخاری سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المشہور بابا گھوڑے شاہ ٓپ کا اسم گر امی محمد حفیظ بتایا جا تا ہے اور جھولن شاہ کے نام سے موسوم تھے،آپ کے والد گرامی کا نام سید شاہ محمد سید عثمان جھولہ بخاری جن کا مزار شاہی قلعہ کے اندر ے ہے تھے،اصل نام سید بہاء الدین رحمتہ اللہ علیہ تھا، پانچ برس کی عمر میں ہی آپ کو گھو ڑے کی سواری کا بہت شوق تھا اور یہ شو ق عشق کی صورت اختیار کر گیا تو جو کوئی بھی آپ کے پاس مٹی کا بنا ہوا ...

قاضی ابو المحاسن بہاؤ الدین یوسف بن رافع اسدی المعروف بابنِ شداد

قاضی ابو المحاسن بہاؤ الدین یوسف بن رافع اسدی المعروف بابنِ شداد رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: يوسف بن رافع بن تمیم  بن عتبہ اسدی موصلی۔کنیت:  ابو المحاسن۔لقب: بہاؤ الدین تھی۔اور آپ  ابنِ شداد کے نام سے مشہور معروف ہوئے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ِ باسعادت10 رمضان المبارک 539 ھ کو عراق کے شہر موصل میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ   نے بچپن میں ہی قرآنِ پاک حفظ کر لیا تھا۔موصل میں جلیل القدر شیوخ کے پاس  حدیث، فقہ...

مالک بن دینا

حضرت مالک بن دینا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کانام: مالک بن دینار۔کنیت: ابو یحیٰ تھی۔ تحصیلِ علم: مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ نےصحابیٔ رسول ﷺ انس بن مالک اور مشہور تابعی حسن بصری رضی اللہ عنہما سے اکتسابِ علم کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ اخیا ر اور صالحین تابعین میں سے تھے۔ آپ خواجہ حسن بصری کے ہم مجلس اور محب تھے۔ صوفیاء میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔آپ اگرچہ غلام زادے تھے مگر دو جہان کی خواہشات سے ...