راغب المصلین مولانا شمس الدین احمد رضوی
صدر المدرسین ومفتی ومسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ کوور (جی ٹی روڈ) ہزاری باغ بہار شیر شاہ سوری روڈ سے تقریباً چھ۶ کلو میٹر شمال کی جانب دامن کرہ میں آباد ہے اور وقوع کے اعتبار سے بہت پر بہار ہے۔ مولانا مفتی شمس الدین رضوی صدیقی کے جد کریم عبداللطیف مرحوم کے بزرگوار شیخ بھکاری بریلی شریف سے ترک وطن کر کے مقام راگڑیہہ ضلع ہزاری باغ (بہار) میں سکونت پذیر ہوئے۔ پھر عبداللطیف نے راگڑیہہ سے منتقل ہوکر کودر میں سکونت اختیار کی، راگڑی...