شیخ اسماعیل لاہوری قدس سرہ
آپ بخارا کے سادات عظام میں سے تھے لاہور کے قدیم مشائخ اور محدثین میں شمار ہوتے ہیں علوم ظاہری اور باطنی میں جامع تھے زہدو تقوی میں بے مثال تھے۔ علم تفسیر و حدیث اورفقہ میں اپنے وقت کے امام تھے ۳۹۵ھ کے آخر میں لاہور وارد ہوئے (یہ وہ زمانہ تھا جب محمود غزنوی کی فتوحات سے لاہور اہل اسلام کا مسکن بن رہا تھا) لاہور آتے ہی آپ نے عام مخلوق کو دعوت اسلام دی۔ تحفۃ الواصلین کے مولّف لکھتے ہیں۔ واعظانِ اسلام میں سب سے پہلے عالم دین تھے جنہوں نے لاہور...