شیخ طریقت حضرت مولانا حافظ مغفور القادری قدس سرہ
حضرت مجاہد ملت،شیخ طریقت مولانا سید مغفور القادری ابن حضرت سید سردار احمد قدس سرہما(۱۳۲۶ھ؍۱۹۰۸ئ) میں گڑھی اختیار خاں ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔والد گرامی نے تاریخی نام مغفور(۱۳۲۶ھ) تجویز فرمایا۔بچپن ہی میں والدہ ماجدہ داغ مفارقت دے گئیں۔نوسال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا۔ابتدائی کتابیںمولانا مفتی محمد حیات گڑھی والے اور جامع معقول و منقول مولانا عبد الکریم ہزاروی چم بھر چونڈوی ...