علمائے اسلام  

مولانا محمد قاسم جبلپوری

آستانہ رضویہ مصطفویہ برھانیہ جبلپور ولادت حضرت مولانا محمد قاسم عبدالواحد شہید القادری تاج محمد قادری بن حاجی عبدالکریم چشتی ۱۴؍محرم الحرام ۱۳۶۲ھ؍۱۹؍جنوری ۱۹۴۳ء شب دو شنبہ بوقت ۱۲ بجے قصبہ ممبر کھا ضلع الیہ آباد میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات مولانا محمد قاسم رضوی کے جد امجد حاجی عبدالکریم چشتی ۱۸۵۷ء میں بمعر ۱۹یا ۲۰ سال جبل پور تشریف لائے اور ایک سو اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کیا۔ جامع مسجد منٹری جبل پور کے بڑے قبرستان میں دفن ہوئے۔ مولانا ...

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی﷫ فتح پور تال نرجا ضلع اعظم گڑھ یو۔ پی میں ایک قدیم آبادی ہے۔ کہتے ہیں کہ اکبر بادشاہ کے دورِ حکومت میں فتح محمد خاں نے اپنے بھائی عبد الحمید خاں کے ساتھ مل کر ان اطراف کے راجوں شکست فاش دی۔ پھر فتح محمد خاں نے فتح پور آباد کیا۔ اور عبدالحمید خاں نے حمید پور آباد کیا دونوں گاؤں میں دو میل کا فاصلہ ہے۔ تال نرجا ایک قدرتی تالاب ہے جس کےشمالی ساحل پر فتح پور آ﷜باد ہے اور مغربی ساحل پر حمید پور آباد ہےاور جنوبی ساحل پ...

عبد الغنی کانپوری

حضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت:حضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کان پور میں پیدا ہوئے، علوم کی تکمیل وتحصیل والد ماجد حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق کانپوری سے کی، بالغ الاستعداد وعالم وفاضل، متورع ومتقی، مذہب اہل سنت کے سر گرم رکن اور مشہور مناظرومتکلم وفقہیہ تھے، بہت کم عمر پائی، ۳۳ برس کی عمر میں ۱۳؍محرم ۱۳۵۸ھ میں انتقال کیا، راقم سطور کے محب مخلص مولانا قاری عبدالسمیع صاحب آپ کے فرزند کان پور کے دینی...

حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا

  آپ کے والد کا نام حی بن اخطب بن ثعلبہ بن تعینہ اور والدہ کا نام بنت سموال تھا، آپ جنگ خیبر کی فتح کے بعد قیدی کی حیثیت سے مدینہ منورہ میں آئی تھیں، حضور نے آپ کو ازرۂ شفقت آزاد کردیا، اور اپنی قوم کی طرف جانے کی اجازت دے دی، آپ نے انہیں اجازت دی کہ وہ اسلام لے آئیں تو حضور انہیں اپنے نکاح میں لائیں گے حضرت صفیہ نے اسلام قبول فرمایا اور کہا مجھے اسلام کی حقانیت پر یقین ہے اور یہی میری آزادانہ اور دلی آرزو ہے، اب میں آزاد ہوں مجھے یہودیوں سے...

شیخ ابوبکر بن طاہرہ بھری قدس سرہ

  آپ کا اس گرامی عبداللہ بن حارث طائی تھا جیلان کے مشائخ میں سے تھے، حضرت ابوبکر شبلی آپ کے احباب میں سے تھے، یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ مجلس میں بیٹھا کرتے تھے صاحب نفحات الانس نے آپ کی تاریخ وفات ۳۳۰ھ لکھی ہے۔ چوزیں دارفنا عزم سفر کرو بگو بوبکر اہل دین وصالش ۳۳۰ھ   شیر دین عابد مسعود طاہر رقم کن زاہد محمود طاہر ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

شیخ ابوالحسن صانع دینوری قدس سرہ العزیز

  آپ کا پورا نام ابو علی بن محمد بن سہیل ہے، دینوری کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔ مصر میں سکونت پذیر رہے، شیخ ابوجعفر صیدلانی کے مرید تھے، شیخ ابوالحسن فرقانی اور عثمان مغربی رحمۃ اللہ علیہما آپ کے ہی مرید تھے، حضرت سے ممشاد دینوری فرمایا کرتے تھے، میں نے دینور میں ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا آفتاب کی دھوپ تھی ایک کرگس اپنے بازو پھیلائے آپ کے سر پر سایہ کر رہی تھی، میں نے غور کیا تو وہ ابوالحسن صانع تھے، میں نے کہا کہا س قسم کے جانور بھی آپ کی ...

ابویعقوب نہر جوری قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی اسحاق تھا، آپ کے والد کا نام محمد تھا، آپ علماء و مشائخ میں مقبول تھے سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور عمرو بن عثمان مکی کے ہم صحبت تھے، کئی سال مکہ مکرمہ میں مجاوری کرتے رہے، ابو یعقوب صرفی کے مرید خاص تھے۔ آپ ۳۲۹ھ میں فوت ہوئے، بعض تذکروں میں ۳۳۰ھ درج ہے۔ شد چو یعقوب از جہاں در خلد گفت مطلوب دین ابو اسحاق ۳۲۹ھ   سالِ وصلش شد از خرد مطلوب ہم امام ولی ابی یعقوب ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)...