سلطان نورالدین مبارک
آپ شیخ شہاب الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ، روحانی مقتدا اور دہلی کے شیخ الاسلام تھے، سلطان شمس الدین کے زمانہ میں آپ کو ’’میر دہلی‘‘ کہا جاتا تھا۔ فوائد الفواد میں لکھا ہے کہ ایک روز شیخ نظام الدین ابوالموید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بزرگی میں گفتگو ہوئی کہ ایک مرتبہ بارش نہیں ہورہی تھی آپ سے لوگوں نے عرض کیا کہ بارش کے لیے دعا کیجیے، آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے اور بارش کے لیے دستِ دُعا اٹھایا اور یوں عرض...