علمائے اسلام  

قاضی عبدالسلام بن عطاء الحق بداونی قدس سرہ

  آپ وقت کے عظیم محدث اور مشہور مفسر قرآن تھے آپ نے نظم میں زاو آلاخرت کے نام سے تفسیر قرآن لکھی، تفیسر کی تاریخ تالیف ۱۲۴۴ھ  ہے تقسیر کا نام بھی تاریخی ہے، یہ تفسیر تقریباً دو لاکھ اشعار آبداء پر مشتمل ہے عوام و خواص میں بڑی مقبول و محبوب ہوئی تھی، آپ کی وفات ۱۲۵۷ھ میں ہوئی۔ رفت چوں عبدالسلام از دارِ دوں ماہتاب حسن مخدوم آمد است   ارتحال او بقولِ خاص و عام ہم بخواں قاضی حق عبدالسلام (خذینۃ الاصفیاء)...

مولوی غلام رسول فاضل لاہوری قدس سرہ

  آپ فاضل کبیر اور عالم با توقیر تھے، آپ کی ذات بابرکات چشمۂ فیض اور سر چشمہ علم و فضل تھی، سارے پنجاب میں ایک بھی ایسا عالم دین نہ تھا، جس نے آپ کے مدرسہ سے فیض حاصل نہ کیا ہو، اور آپ کے علم و فضل میں سارے پنجاب میں کوئی ثانی نہ تھا، ہزاروں اہل علم آپ سے پڑھ کر نکلے اور فضیلت علمیہ تک پہنچے۔ چوں غلام رسول طالب حق ارتحالش بگو چراغ ولی   از جہاں شد بجنت والا ہم وگر کا شف الضحیٰ فرما (خذینۃ الاصفیاء)...

بی بی غفیرہ العابدہ رحمۃ اللہ علیہا

  آپ بصرہ کی عابدہ تھیں حضرت معاذ عدویہ کی مجلس میں شرکت کرتی تھیں، اللہ کے خوف سے اتنی روئیں کہ آنکھیں بے نور ہوگئیں، لوگوں نے پوچھا کہ نابینائی نے آپ کو کتنا دکھ دیا، بولیں اللہ سے محجوب ہونا اس درد سے زیادہ دردناک ہے، اقوال صحیحہ میں آپ کی وفات ۱۸۰ھ میں ہوئی تھی۔ چوں غفیرہ از جہاں پر فنا زندہ دل نیک است سن رحلتش ۱۸۰ھ   رفت در جنت بعزو باکمال عابدہ محمود گو سالِ وصال ۱۸۰ھ (حدائق الاصفیاء)...

بی بی شعوانہ عجمی رحمۃ اللہ علیہا

  آپ وقت کی عارقہ کاملہ تھیں، اس قدر عالم و فاضل تھیں کہ مجلس میں بیٹھتیں اور منہ پر پردہ ڈال کر نہایت خوش الحانی سے وعظ کہتیں وقت کے عابد، زاہد، عارف اور علماء آپ کی مجلس میں حاضر ہوتے اور آپ کے مواعظ سے مستفیض ہوتے کہتے ہیں کہ آپ دوراں وعظ بڑی رویا کرتی تھیں، لوگوں کو ڈر ہوا کہ کہیں بصارت سے محروم نہ ہوجائیں، آپ فرمایا کرتی تھیں دنیا میں اندھا ہونا بہتر ہے کہ قیامت کے دن نابینا اٹھا جائے، بوڑھی ہوئیں تو شیخ فیضل ابن عیاض آپ کی خدمت میں حاض...

حضرت زاہد رحمۃ اللہ علیہا

  امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ایک خادمہ تھیں جن کا نام حضرت زاہدہ تھا، ایک دن یہ بی بی جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور سلام عرض کیا، حضور نے دیکھا اور فرمایا زاہدہ تم بہت دیر کے بعد آئی ہو، خیر تھی، کہنے لگیں، یا رسول اللہ! آج میں نے اللہ تعالیٰ کے عجائبات سے ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھا ہے، حضور نے تفصیل دریافت  کی تو کہنے لگی۔ ’’علی الصباح لکڑیاں لینے جنگل کی طرف نکل گئی، ...

حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا

  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضل اور اکرم بیٹی حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا تھیں، کنیت ام محمد۔ لقب  مبارک طاہرہ، اذکیہ، راضیہ، مرضیہ اور بتول  تھا اگرچہ حضرت فاطمہ حضور کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں، مگر جتنی محبت اور الفت آپ کو اس بیٹی سے تھی۔  دوسری کسی بیٹی سے نہیں تھی، حضرت علی کرم اللہ  وجہہ غزوہ بدر سے واپس آئے تو حضور کی بارگاہ میں حضرت فاطمہ کے رشتہ کی درخواست کی، اس وقت سیدہ کی عمر پندرہ سال تھی، آپ کی درخواس...

بنات مطہرات رضی اللہ عنہن

  حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ کی بیٹیوں میں افضل ترین بیٹی حضرت سیّدہ فاطمۃ الزہراء تھیں،  اور معمر ترین حضرت زینب تھیں مگر ہم سن وصال کی ترتیب سے حالات تحریر کر رہے ہیں۔ (حدائق الاصفیاء)...