شاہ قطب الدین
...
...
آپ کا اسم گرامی ابو عمر واصل تھا آپ گارذدن فارس میں سے تھے، وقت کے مستجاب الدعوات تھے، آپ جو کچھ مانگتے پالیتے تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ابدالوں میں سے تھے، اور آپ کی صحبت بھی ابدالوں سے رہتی، آپ ۳۵۸ھ بروز سہ شنبہ ۲۶ ماہ ذوالحجہ کو واصل بحق ہوئے۔ شہِ عبدالملک شیخ معظم رقم شد صدر دین تاریخ وصلش ۳۵۸ھ مکمل راہنمائے جملہ عالم عیاں شد ہم ز محبوب مکرم ۳۵۸ھ (خزینۃ الاصفیاء)...
آپ کا اسم گرامی علی بن احمد بن سہیل تھا، پوشنج کے رہنے والے تھے تذکرہ نگاروں نے آپ کے گاؤں کا نام پوشنگ بھی لکھا ہے، اور قوشنج بھی، یہ گاؤں ہرات کے نواح میں واقع تھا، آپ خراساں کے جواں مرد مشائخ میں سے تھے، حضرات ابوالعباس عطاء شیخ حریری طاہر مقدسی اور ابو عمرو دمشقی رحمۃ اللہ علیہم کے صحبت یافتہ تھے، آپ نے بہت سے سفر کیے، عراق میں عرصہ تک قیام فرما رہے، سفر عراق سے واپس آئے تو لوگوں نے آپ کو زندیق کہہ کر پکارنا شروع کردیا، وہاں سے آپ نیشا...
آپ کی کنیت ابو محمد تھی، اور بغداد کے رہنے والے تھے، خلد محلہ میں قیام پذیر ہونے کی وجہ سے خلدی کہلاتے تھے، آپ ریشم کے کپڑے بُنا کرتے تھے، آپ سیّد الطائفہ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے، حضرت ابراہیم خواص، ابوالحسن نوری، شیخ دردیم اور سمنون رحمۃ اللہ علیہم سے مجالس رکھتے تھے، آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے دو ہزار مشائخ کی خدمت کی ہے اور چھپن بار حج بیت اللہ کیا۔ آپ کا ایک مرید تھا حمزہ نامی، ایک رات حمزہ نے حضرت شیخ سے گھا جانے ک...
آپ کا اسم گرامی ابراہیم تھا نیشاپور کے رہنے والے تھے، سید الطائفہ جنید اور ابوعثمان صیری اور حضرت ابو ابراہیم خواص کے ہم صحبت تھے، چالیس سال تک مکہ مکرمہ کی مجاور ی کی تھی ازرۂ ادب آپ نے حرم کی سر زمین میں پیشاب نہ کیا، کئی میل دور وادی میں نکل جاتے ساٹھ حج ادا کیے تھے فرمایا کرتے تھے تیس سال تک میں نے اپنے پیرو مرشد جناب جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا بول و بزار اٹھایا ہے اور اس خدمت کے لیے مجھے فخر و مسرت ہے۔ ایک بار حج کے موسم می...
پیر سید چراغ علی شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (مستجاب الدعوات) ...
آپ کا اسم گرامی جواد تھا، تینات نزدِ مصر آپ کا گاؤں تھا، آپ کا ایک ہاتھ کٹ گیا تھا ایک ہاتھ سے زنبیل بُنا کرتے تھے، اور اس کی مزدوری سے گزر اوقات کرتے تھے کسی دیکھنے والے کو محسوس تک نہ ہوتا کہ آپ ایک ہاتھ سے زنبیل بنتے ہیں آپ کو شیروں سے بہت محبت تھی، جنگل میں نکل جاتے تو شیر آپ کے ارد گرد آکر آرام کرتے۔ صاحب نفحات الانس نے آپ کے ہاتھ کٹنے کا واقعہ لکھا ہے کہ آپ نے ایک بار اپنے اللہ سے عہد کرلیا کہ میں زمین سے کوئی بھی چیز ہاتھ بڑحا کر ...
آپ کی کنیت ابو محمد اسحاق تھی، قدما مشائخ میں شمار ہوتے ہیں، جامع علوم شریعت و طریقت اور حقیقت ہے ورع و تقویٰ میں اپنی مثال نہ رکھتے تھے، شیخ سلیم مغربی کے مرید تھے، ابو عبد خفیف اور ابراہیم قصار رحمۃ اللہ علیہما سے صحبت رکھتے تھے آپ فرمایا کرتے میں نے ابتدائی کار میں شیخ مسلم مغربی کی ملاقات کا ارادہ کیا تو دور دراز سفر کرکے ایک مسجد میں پہنچا، شیخ مسلم اس مسجد میں قیام پذیر تھے، اس وقت آپ امامت کرا رہے تھے آپ نے سورہ ال...
کنیت ابو محمد تھی، حضرت شبلی کے مرید تھے، سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور حضرت شبلی آپ کا بڑا احترام کرتے تھے۔ اور برسر مجلس آپ کے کمالات کی تعریف فرماتے، جعفر خدّا قربت کی وجہ سے ہماری نسبت اللہ کے قریب ہے، شیخ بندر ابن فرمایا کرتے تھے کہ شیخ جعفر خدّا سے بڑھ کر میں نے صاحبِ حال کوئی نہیں دیکھا، حقیقت یہ ہے کہ وہ حضرت شبلی سے بھی زیادہ بزرگ تھے۔ شیخ جعفر قطب دین مرد خدا ناصر آمد سال ترحیلش بدال ۳۴۱ھ رفت مثل گنج چوں در زید...
آپ کا نام حسن ابن علی بن موسیٰ تھا، آپ شیخ ابو علی کاتب اور ابویعقوب موسیٰ رحمۃ اللہ علیہما کے مرید تھے مصر سے دس میل کے فاصلہ پر ایک گاؤں مستوفی ہے آپ اس میں رہتے، آپ فرماتے ہیں میں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ نے فرمایا: علی تم درویشوں سے محبت رکھتے ہو، انہی کی صحبت کی دولت پاتے ہو میں نے عرض کی یا رسول اللہ ایسا ہی ہے آپ نے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں درویشوں کا وکیل بنادوں تاکہ تم ان کی مشک...