میر محمد یوسف قادری
آپ خواجہ نازک کے خلف الصدق تھے، ظاہری اور باطنی کمالات سے مرصع تھے، اپنے والد بزرگوار کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر جلوہ فرما ہوئے، کچھ عرصہ تک مخلوق خدا کی ہدایت میں مصروف رہے، جذب و استغراق اور مدہوشی ہر وقت غالب رہتی، ایک وقت آیا کہ مکمل طور پر مجذوب حق ہوگئے آپ نہم ماہ محرم الحرام ۱۰۲۷ھ میں فوت ہوئے۔ چوں محمدعلی ولی عالیسالِ تاریخ رحلتش سرور شد بجنت بفضل ربانیشد ندا تاج شاہ نورانی۱۰۲۷ھ (حدائق الاصفیاء)...