قاضی محمد شبلی دمشقی
قاضی محمد بن عبداللہ شبلی[1]دمشقی: ابو البقاء کنیت اور بدر الدین لقب تھا، ۷۱۰ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل فقیہ محدث تھے۔علم حافظ ذہبی اور مزنی سے حاسل کیا اور انہیں سے حدیث کو کثرت سے سنا۔ایک نفیس کتاب مسمّٰی بہ آکام المرجان فی احکام الجان تصنیف فرمائی جس میں جنات کے حالت و اخبار مع کیفیت ان کی پیدائش و آثار کے اس خوبی وخوش اسلوبی سے تحریر فرمائے کہ آج تک ایسی کوئی اس علم میں تصنیف نہیں ہوئی۔حافط جلال الدین سیوطی نے آپ کی اس کتاب کو ملخص کیا ...