مولوی غلام اللہ لاہوری
مولوی غلام اللہ بن مولوی غلام فرید فاضل لاہوری: لاہور کے علماء کبار اور فضلائے نامدار میں سےتھے۔آپ کی ذات مبارک استاذ کل مطہر کمالات دینی و دنیوی تھی،تدریس و تعلیم میں متقدمیں سے گوئے سبقت لے گئے اور صدہا آدمی آپ کےذریعہ سے علوم قہ وحدیث و تفسیر وصرف ونحو منطق و معانی وغیرہ میں کمالیت کے درجہ کو فائز ہوئے یہاں تک کہ پنجاب میں شاذونا در علماء کا خاندان ایسا ہوگا جو اس خاندان سے دع...