مولوی محمد ولی اللہ
مولوی محمد ولی اللہ بن مفتی سید احمد علی حسینی فرخ آبادی: فقیہ،محدث، مفسر،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے اور فرخ آباد میں سکونت رکھتے تھے،تمام عمر تدریس و ہدایت خلق میں صرف کی اور ۱۲۳۶ھ میں ایک تفسیر نظم الجواہر نام جوفی الواقع اسم با مسمی اور مسجع جمع علوم قرآن ہے،تصنیف کی جس کا نام بھی تاریخی مقرر کیا،اس کے آخر میں علم تفسیر کی بزرگی اور شروط و آداب مفسروتنبیہ بر اغلاط بع...