مرید کو ظالموں سے چھڑا لیا
مرید کو ظالموں سے چھڑا لیا جنابِ سیدایوب علی صاحب کا بیان ہے کہ: جناب منسوب احمد صاحب قادری رضوی تہجد گزار ہستی ہیں۔ایک روز ان کے اوئلِ عمر میں زمانہ کے احباب میں سے دوشخص ملنے آئے اور اپنے ساتھ بازارمیں اس طرف لے گئے جہاں ایک طوائف کا مکان تھا۔ دونوں طرف سے آدمیوں نے ان کے ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیئے اور کشاں کشاں طوائف کے دروازہ تک لے گئے۔ وہ دو تھے اور یہ اکیلے۔انہوں نے اعلیٰ حضرت سے رجوع کیااور دل ہی دل میں امدادکے طالب ہوئے ۔ دیکھتے کیا ہی...