ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عدی ابن ابوالبداح رضی اللہ عنہ

   ہم کواسمعیل وغیرہ نے اپنی سندوں کومحمدبن عیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابن عمرنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سفیان نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمدبن عمروبن حزم سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے ابوالبداح بن عدی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عام رغبت کے واسطےاجازت دے دی تھی کہ ایک دن تیراندازی کیاکرو اورایک دن اس کوموقوف رکھاکرو۔اسی طرح اس کو ابن عبینہ نے روایت کیاہے اوراس کومالک ...

سیّدنا عدی ابن بداء رضی اللہ عنہ

  ہم کوعبیداللہ بن احمد بن علی وغیرہ اورلوگوں نے اپنی سند کوابوعیسیٰ ترمذی تک پہنچاکر خبردی وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن احمدبن ابوشعیب حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن سلمہ حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن اسحاق نے ابونصرسے انھوں نے یاذان سےجوام ہانی کے غلام تھےانھوں نے عبداللہ بن عباس سے انھوں نے تمیم داری سے آیت یاایھاالذین آمنوالشہادۃ بینکم اذا حضراحدکم الموت حین الوصیتہ الثنانکی نسبت نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے لوگ اس آ...

سیّدنا عداس ابن عاصم رضی اللہ عنہ

   بن قطن بن عبداللہ بن سعد بن وائل عکلی ہیں اس کو ابن قانع نے اپنی سند کے ساتھ مستنیربن عبداللہ بن عداس نے نقل کرکے بیان کیاہے کہ عداس اورخزیمہ جوعاصم کے بیٹےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد میں آئے تھے ان کوابن دباغ اندلسی نےبیان کیاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عداس شیبہ رضی اللہ عنہ

   بن ربیعہ بن عبدشمس کے غلام تھے۔شہرموصل کے مقام نینویٰ کے رہنے والوں سے ہیں۔ یہ نصرانی تھےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کی (حدیث میں)ان کاذکرہے۔ہم کوابومنصور بن مکارم نے اپنی سندکوابوزکریایعنی یزیدبن ایاس تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوشعیب حرانی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے بقیلی نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے یزیدبن زیاد سے انھوں نے محمد بن کعب قرظی سے نقل کرکے خبردی اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے طائف کی طرف تشریف لے جانے کے ق...

سیّدنا عدا ابن خالد رضی اللہ عنہ

   بن ہوذہ بن ربیعہ بن عمروبن عامربن صعصعہ بن معاویہ بن بکربن ہوازن اورعمروبکاء بن عامرکےبھائی ہیں اوربکاکانام ربیعہ ہے اورربیعہ عمروکے بیٹے تھے اوریہی انف الناقہ (کے لقب سے مشہور)تھےیہ وہ انف الناقہ نہیں ہیں کہ جن کے قبیلہ کی مدح حطئیتہ نے کی ہے۔یہ عداء بصرے کے بدووں میں شمارکیے گئےہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدمیں آئےتھے۔ان سے ابورجاء عطاروی اورعبدالمجید بن وہب اورجہمضم بن ضحاک نےروایت کی۔یہ فتح مکہ اورحنین کےواقعہ کے بعدایمان...

سیّدنا عجیر ابن یزید رضی اللہ عنہ

   بن عبدالعزی مکہ میں رہتے تھےاس کوطبرانی نے بخاری سے نقل کرکے بیان کیاہے کہ انھوں نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے مگران کی کوئی حدیث نہیں روایت کی۔بخاری کے علاوہ دوسروں نےمقبرہ مکہ کی بزرگی میں ایک حدیث ان کی نسبت روایت کی ہے۔کہ قیامت کے دن مکہ (کی قبروں میں)سے سترہزارآدمی اٹھائے جائیں گےکہ ان سے حساب نہ ہوگا۔مستغفری نے کہاہے کہ ان  کورسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے تیس وسق۱؎خیبرسے حصہ دیاتھا۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے ...

سیّدنا عجیر ابن عبد رضی اللہ عنہ

  یزیدبن ہاشم بن مطلب بن عبدمناف بن قصی قریشی مطلبی ہیں رکانہ بن عبدیزیدکے بھائی تھےیہ ان لوگوں میں ہیں جنھیں حضرت عمربن خطاب نے حرم کی حدودقائم کرنے کے واسطے بھیجا تھایہ قریش کے بزرگوں میں تھے سب سے معمرتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غنیمت خیبرمیں سے تیس وسق دیے تھے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عجوز ابن نمیر رضی اللہ عنہ

  ۔نصر بن حمادنےاپنے والد سےانھوں نے شعبہ سے انھوں نے جریری سے انھوں نے ابو سلیل سے انھوں نے عجوز بن نمیرسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا کہ آپ کعبہ میں دروازہ کے سامنے منہ کیے ہوئے نمازپڑھ رہےتھےاورآپ کو (یہ دعا بھی)مانگتے ہوئے میں نے سنا۱؎ الھم اغفرلی ذنبی عمدی وخطائیان کاتذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورابونعیم نے کہاہے کہ اسی طرح عجوز بن نمیرنے کہاہے۔اوراس حدیث کو غندراورحجاج وغیرہمانے شعبہ سے...

سیّدنا عثیم ابن کثیر رضی اللہ عنہ

   بن کلیب۔ابن شاہین نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےاورواقدی نے محمد بن مسلم بن عثیم بن کثیربن کلیب جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاآپ غروب آفتاب کے بعدعرفات سے آرہے تھے۔ابن شاہین نےاسی طرح لکھاہے اوراورلوگوں نے واقدی سے انھوں نے اپنے داداسےایک دوسری حدیث روایت کی ہے شایداصل میں محمد بن مسلم عن عثیم تھاغلطی سے بجائے عن کے ابن ہوگیا کیوں کہ اس سند میں صحابی کلیب...