سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ
بن حارث بن رفاعہ بن حارث بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار: ان کا عرف ابنِ عفراء تھا۔ عفراء ان کی والدہ کا نام ہے ان کا نسب عفراء بنتِ عبید بن ثعلبہ بن بنو غنم بن مالک بن نجار تھا۔ ابن ہشام اس سلسلے کو یوں بیان کرتے ہیں: معاذ بن حارث بن عفراء بن حارث بن سواد۔ ابنِ اسحاق لکھتے ہیں: معاذ بن حارث بن رفاعہ بن سواد، مگر پہلا درست ہے۔ یہ صاحب انصاری خزرجی، نجار تھے۔ یہ خود اور ان کے دو بھائی عوف اور معوذ عفراء کے بیٹے غزوۂ بدر م...