ضیائے صحابہ کرام  

حَسن بصری رحمتہ اللہ علیہ

حسن بصری سےایک صحابی سے،یزیدبن ہارون نے ہشام سے،انہوں نے حسن بصری سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی،کہ ہم ایک سفرمیں حضورِاکرم کےساتھ تھے کہ اللہ اکبر کی آواز آئی، فرمایا،یہ آوازفطرت کے عین مطابق ہے،اس کے بعداس نے اَشۡہَدُ اَنۡ لَااِلٰہَ اِلَّااللہ کہا،فرمایا،آگ سےنجات پاگیا،ہم اس وادی کی طرف بڑھے،وہاں ایک چرواہے کودیکھا،جو ادائے نماز کی تیاری کررہاتھا،ابنِ مندہ نے ذِکرکیاہے۔ ...

حَسن بصری رضی اللہ علیہ

حَسن بصری اصحاب رسول سے،زیدالعمی وغیرہ نے حسن بصری سےروایت کی،وہ کہتے ہیں کہ انہوں نےپچاس صحابہ سےیہ حدیث سنی،حضورِاکرم نے منع فرمایا،کہ مردمردکوآغوش میں لے اورچھری کوتیزنہ کرے،جب بکری دیکھ رہی ہو،اورآدمی اپنی بیوی سے،کسی دوسرے کے سامنے مجامعت سےپرہیزکرے،خواہ وہ دودھ پیتابچہ ہی کیوں نہ ہو،اورقرآن مجید کےالفاظ کولعابِ دہن سے نہ مٹایاجائے،اوراسی طرح معاوضہ لے کرقرآن پڑھانے،اذان دینےاورامامت کرنے سے منع فرمایا،دونوں...

سیّدناعبید ابن عبدالغفار رضی اللہ عنہ

 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے حمادبن سلمہ نے ثابت بنانی سے انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبدالغفار سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے جب میرےصحابہ کا ذکرکیاجائے توتم ان کی برائی کرنے سے بازرہوان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔...

سیّدناعبید ابن عمر رضی اللہ عنہ

 بن صالح رعینی پھرذبحانی ہیں ان کو لوگوں نے صحابہ میں ذکرکیاہے یہ فتح مصر میں شریک  تھے اس کوابوسعید بن یونس نے لکھاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ان سے کوئی روایت نہیں ہے میراخیال ہے کہ یہ عبیدوہی عرکی ہیں جن کاتذکرہ ان سے پہلے بیان ہوچکاہے۔...

سیّدناعبید رضی اللہ عنہ

عرکی (یعنی ملاح) ہیں۔ان کا تذکرہ طبرانی نے عبیدنام والے صحابہ میں لکھاہے اوربعض لوگوں نے ان کا نام عبدبیان کیاہے ان کی حدیث جودریاکے پانی کے نسبت ہے پہلے بیان ہوچکی ہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے اورابوموسیٰ نے ان کا حال یہاں پرنہیں بیان کیاہے بلکہ عبدکے نام میں ان کاتذکرہ لکھ کریہ کہاہے کہ بعض لوگ ان کا نام عبیدبیان کرتےہیں۔...

سیّدناعبدالرحمن ابن معاویہ رضی اللہ عنہ

۔ان کو (کچھ لوگوں نے)صحابہ میں ذکرکیاہے مگرصحیح نہیں ہے۔انھوں نے مصر میں سکونت اختیارکی تھی۔یزید ابن ابی حبیب نے سوید بن قیس سے انھوں نے عبدالرحمن معاویہ سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ یارسول اللہ کون سی چیزحلال ہے اور کون سی مجھ پر حرام ہے(راوی نےکہا)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کے)سکوت فرمایاپھر(اس شخص نے) رسول خداسے یہی سوال تین بارکیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہربارسکوت کیا۔تھوڑی دیر کے ...

سیّدناعبدالرحمن ابن ابی عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

   عمرہ مزنی کے والد ہیں ہم کوابوالفضل عبداللہ بن احمد بن عبدالقاہر نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن بدران حلوانی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابوالحسین بن نقور نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عیسیٰ بن جراح نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں بغوی نے خبردی وہ کہتے تھے میرے دادا نے مجھ سے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابومعشر نے یحییٰ بن شبل سے انھوں نے عمروبن عبدالرحمن مزنی سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن مزنی...

سیّدناعبدالرحمن ابن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ

   مزنی ہیں اہل شام میں ان کا شمار ہے ۔ولید بن مسلم نے کہاہےکہ یہ عبدالرحمن بن عمیرہ ہیں اوربعض نے بیان کیاہے کہ عبدالرحمن بن ابی عمیرمزنی ہیں اوربعض نے کہا ہے کہ عبدالرحمن بن عمیریاعمیرہ قریشی ہیں ان کی روایت کردہ حدیث مضطرب ہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے۔ہم کوابراہیم بن محمداوران کے سوادوسروں نےاپنی سندوں کو محمد بن عیسیٰ سلمی تک پہنچا کر خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے ابومسہر نے سعید بن عبدالعزیز ...

سیّدناعبدالرحمن ابن عائذ بن معاذ رضی اللہ عنہ

  بن انس۔عدوی نے کہاہےکہ یہ عبدالرحمن غزوۂ احد اور تمام غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےاورجنگ قادسیہ میں شہیدہوئے ان کے والد عائذصحابی تھے جن عبدالرحمن بن عائذ کا ہم اوپرذکرکرچکے ہیں یہ عبدالرحمن ان سے علاوہ ہیں کیوں کی ان عبدالرحمن بن عائذ نے فقط عبدالرحمن ہی کودیکھاتھا(اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ )اس وقت بچے تھےاور یہ عبدالرحمن جنگ احدمیں شریک تھے(اس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں)ز...