ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن عمر و بن معدی کرب ان کی حدیث محمد بن اسحاق نے اور اسحاق بن ابراہیم بن ابی بن نافع بن معدی کرب نے اپنے دادا ابی سے انہوں نے اپنے والد نافع بن معدی کرب سے روایت کی کہ میں نے اور ام المومنین عائشہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ سے وازا سألک عبادی عنی فانی قریب احبیب دعوۃ الداع اذا دعان کا مطلب دریافت کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دربار خدا وندی میں گزارش کی اے خدا عائشہ کے سوال کا کیا جواب دوں اس پر جبرائیل نازل ہوئے اور کہا کہ جب ایک آدمی صدق دل ...

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن غیلان بن سلمہ الثقفی خالد بن ولید کے ساتھ معرکہ جندل میں شامل تھے وہاں شہادت پائی تو ان کے والد نے مرثیہ کہا اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا: ما بال عینی لا تغمض ساعۃً الا اِعتر تنی عبرۃ تغشانی ترجمہ: میری آنکھوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ایک دم بھی بند نہیں ہوتیں مگر یہ کہ آنسوؤں کی جھڑی بندھ جاتی ہے اسی طرح یہ اشعار بھی انہی جذبات کے حامل ہیں۔ یا نافع من للفوارس احجمت عن شدۃ مذکورۃ وطعان ترجمہ: اے نافع شاہ سواروں میں...

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن کیسان ان کے بیٹے کا نام ایوب تھا۔ دمشق میں سکونت اختیار کرلی تھی ان سے ان کے بیٹے ایوب نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جلدی ہی میری امت شراب نوشی میں پڑجائے گی اور وہ اس کا نام بدل دیں گے اور امرائے قوم اس باب میں ان کے امدادی ہوں گے جناب نافع سے ان کے بیٹے نے ایک اور حدیث بھی جس کا تعلق نزولِ عیسی سے ہے روایت کی ہے ابو نعیم ابو عمر اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن اثیم ابو ہند الاشجعی ایک روایت میں ان کا نام رافع مذکور ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مشرف ہوئے کوفی ہیں اور کنیت سے مشہور ہیں بخاری اور مسلم نے انہیں صحابی قرار دیا ہے ان سے ان کے بیٹے نعیم نے روایت کی کہ میں اپنے چچا اور والد کے ساتھ حجۃ الوداع میں موجود تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک سُرخ اونٹ کی پشت پر سے خطبہ ارشاد فرمارہے تھے میرے والد نے فرمایا یہ ہیں محمد رسول اللہ تینوں نے اسے بیان کیا ہے۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن بازیہ ابن منیع نے ان کا نام نعمان بن راذیہ قبیلۂ ازدکا عریف اور ان کا علم بردار لکھا ہے بقول بخاری وہ حمص میں سکونت پذیر ہوگئے تھے صالح بن شریح نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے عریف الاذد(جن کا نام نعمان تھا) سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ! ہم زمانہ جاہلیت میں راتوں کے پچھلے پہر سفر کرتے اب ہم بفضلہ مسلمان ہیں ہمیں کیا کرنا چاہیے فرمایا اسلام میں بھی یہ عمل پسندیدہ ہے اس لیے تمہ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن حارثہ انصاری عقیل رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے مروی ہے جب مشرکین نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو سخت پریشان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کی ضرور مدد کرے گا۔ ایک ایسی قوم کے ذریعے جو قریش کے علی الرغم انہیں ذلیل و رسوا کرے گی جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منی جمرہ عقبہ کے پاس چھ آمیوں سے ملے تو آپ نے انہیں حمایت دین الٰہی کی دعوت دی تو جناب نعمان نے کہا یا رسو...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی خزمہ بن نعمان بن امیہ بن البرک اور ان کا نام امرو القیس بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری اوسی تھا پھر وہ نبو عمرو بن عوف کے ذیلی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے موسی بن عقبہ نے ان کا ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جو غزوۂ بدر میں موجود تھے ابن اسحاق وغیرہ کا خیال ہے کہ وہ بدر اور احد ہر دو غزوات میں شریک تھے تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن زارع بنوا زو کے نقیب تھے ابو عمر کہتے ہیں میں نے ان سے اس حدیث کے سوا اور کچھ نہیں سنا(اِنّا کنا نعتاف فی الجاھلیتہ) ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس حدیث کو نعمان بن بازیہ سے منسوب کیا ہے ابو عمر نے نعمان بن بازیہ کا ذکر بھی کیا ہے لیکن اس حدیث کا انتساب ان سے نہیں کیا ابو عمر کے مطابق یہ دو آدمی ہیں لیکن ابن مندہ اور ابو نعیم دونوں کو ایک شمار کرتے ہیں۔ واللہ اعلم ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن زید بن اکال ہم ان کا نسب ان کے بھائی سعد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہشام بن کلبی سے مروی ہے کہ غزوۂ بدر کے بعد جناب نعمان بہ غرضِ حج نکلے اس دوران میں ابو سفیان نے انہیں روک لیا اسے کہا گیا کہ فدیہ لے کر انہیں رہا کردو اس نے کہا میں انہیں اس وقت تک رہا کروں گا جب تک محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) میرے بیٹے عمرو کع، جسے غزوۂ بدر میں جنگی قیدی بنالیا تھا رہا نہیں کرتے۔ اس موقعہ پر ابو سفیان نے کہا۔ ...

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عصر بن ربیع بن حارث بن اویم بن امیہ بن خدرہ بن کاہل بن رشد(مرادا فرک بن ہرم بن ہرم بن ہنی بن بلی ہے) ایک روایت میں ان کا نسب یوں مذکور ہے نعمان بن عصر بن عبید بن وائلہ بن حارثہ بن ضبیعہ بن حزام بن جعل بن عمرو بن جشم بن دوم ہن ذبیان بن ہمیم بن ذہل بن ہنی بن بلی بن عمرو بن حاف بن قضاعہ بلوی جو انصار کے حلیف تھے بعد میں بنو معاویہ بن مالک بن عوف کے حلیف ہوگئے) جناب نعمان بدر کے علاوہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات می...