شجرہ طریقت  

خواجہ عبدالخالق غجدوانی

حضرت خواجہ عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ غجدوان نزد بخارا (۴۳۵ھ/۱۰۴۴ء۔۔۔ ۵۷۵ھ/ ۱۱۷۹ء) غجدوان نزد بخارا   قطعۂ تاریخِ وصال عمر بھر آپ نے فرمائی ہے دیں کی تبلیغ ہے بزرگوں کی روایت سے یہ روشن صابر   ہم پہ اللہ کا انعام ہیں عبدالخالق ’’حامیِ داعیِ اسلام ہیں عبدالخالق‘‘ ۱۱۷۹ء (صاؔبر براری، کراچی)   آپ حضرت خواجہ یوسف ہمدانی رحمہ اللہ کے خلیفۂ اعظم، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے سردار...

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی

حضرت خواجہ قادر بخش جہانخیلی علیہ الرحمۃ سلسلہ نسب:آپ کا سلسلہ نوب یوں ہے۔ خواجہ قادر بخش بن دیدار بخش بن شیر محمد خان بن غلام محمد خان بن ممریز خاں بن موکل خاں بن مصری خان۔آپ کے مورث اعلیٰ مصری خاں قصبہ کلال گو علاقہ غزنی میں رہا کرتے تھے۔ موکل خان جو احمد شاہ درانی کے اعلیٰ رکن سلطنت تھے۔ ایک درویش با کمال گلزار محمد خاں قم مہمند زئی ملک افغانستان سے سلسلہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔ ان کے پیر نے بغرض تعلیم و تلقین اپنے دو خلیفے شیر خاں غازی اور حاجی...

حضرت حاجی حافظ محمود قدس سرہ

  حج کا سفر: حضرت قبلہ حاجی صاحب دیرہ غازی خان کے رہنے والے تھے۔ ایک روز فرماتے تھے کہ ہماری عمر تقریباً بیس سال کی تھی۔ جب ہم اور ہمارے چھوٹے بھائی حاجی حامد اپنے والد ماجد اور بہن کے ساتھ اپنے گھر ڈیرہ غازی خان سے حج کو مکہ شریف تشریف لے گئے۔ ہم دونوں بھائی چلتے تھے۔ اور شام کو عرب کے کسی گاؤں کی مسجد میں یا اور کسی جگہ ٹھہر جاتے۔ لوگ ہماری خدمت کرتے تھے۔ ایک روز ہم نجدیوں کو مسجد میں ٹھہرے۔ ہمارے درود اور کلمہ پڑھنے سے وہ لوگ ناراض ہوگئے۔...

حضرت مولانا مولوی محمد شریف قدس سرہ

  ولادت با سعادت: حضرت مولانا خاندان غلویہ سے قندھار کے رہنے والے تھے۔ اپنی والدہ محترمہ کی جانب سے علوی تھے۔ آپ کا تولد شریف ۱۱۹۸ھ میں ہوا۔ سترہ سال کی عمر میں اپنے والد بزرگوار کی اجازت سے علوم ظاہری کی تحصیل کے لیے سفر اختیار کیا۔ دو سال کابل میں اور سات سال پشاور میں رہے۔ پھر دہلی میں وارد ہوئے۔ اور حضرت شاہ غلام علی قدس سرہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ شاہ صاحب نے فرمایا کہ جس طرح علوم ظاہری میں شاغل رہ کر فاضل ہوئے ہو۔ بحر معارف باطنی میں مو...

حضرت شاہ ابو سعید مجددی رام پوری

حضرت شاہ ابو سعید  مجددی  رام پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت شاہ ابوسعیدرحمۃ اللہ علیہ۔لقب:عارف باللہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:آپ کا سلسلہ نسب حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ سے بایں طور ملتا ہے: حضرت مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:14) تاریخِ و...

شاہ غلام علی دہلوی

حضرت شاہ غلام علی دہلوی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی شاہ غلام علی ، والد ماجد کا نام شاہ عبد اللطیف رحمۃ اللہ علیہما تھا۔ آپ کا  سلسلۂ نسب مولائے کائنات ، مولا علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم سے ملتا ہے۔ ولادت با سعادت: حضرت شاہ غلام علی قدس سرہ قصبہ بٹالہ علاقہ پنجاب میں1158ھ میں پیدا ہوئے۔ بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت میرزا جانجاناں رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور ان ...

مرزا مظہر جان جاناں

حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:آپ کانام اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ نے یہ کہہ کرکہ بیٹا باپ کی جان ہوتا ہے"جانِ جاناں" رکھا۔لقب: شمس الدین،حبیب اللہ۔تخلص:مظہرتھا۔ آپ کے والدمرزاجان علیہ الرحمہ  سلطان اورنگزیب عالمگیر علیہ الرحمہ کے دربار میں منصب قضاء پرفائزتھے۔آپ کاسلسلہ نسب19واسطوں سے حضرت  محمد بن حنفیہ کی وساطت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ بروزجمعۃ المبارک11رمضان المبارک،11...

حضرت سید نور محمد بدایونی

 حضرت سید نور محمد بدایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت خواجہ نور محمد بدایونی﷫۔لقب:عالم کامل،عارفِ واصل۔سلسلہ نسب:آپ خاندان ساداتِ کرام کےروشن چراغ تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت کسی کتاب میں میسر نہیں۔تقریباً دسویں صدی ہجری کےربع اخیرمیں ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم:تمام علوم ظاہری میں کمال تھا۔تفسیر،حدیث،فقہ  اور تصوف میں مہارتِ تامہ حاصل تھا۔بالخصوص فقہ کی جزئیات ادلہ کےساتھ یادتھیں۔ظاہر وباطن میں نور علی نور تھے۔ بیعت وخلا...

خواجہ محمد محسن دہلوی

                حافظ محمد محسن مجددی نقشبندی: شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی اولاد اور شیخ محمد معصوم مجددی کے خلفاء میں سے جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور حاوی فنون رسمیہ ظاہریہ تھے اور دہلی میں آپ کے وقت کسی کو علماء و فضلائے شہر سے آپ کے ساتھ برابر کی جرأت نہ تھی،اخیر کو آپ نے ہدایت ربانی کی کشش سے شیخ محمد معصوم کی خدمت میں حاضر ہوکر علوم باطنی سے فائدہ اٹھایا اور ورع و تقوےٰ وزہدوریاضت میں...