اقوال زریں  

مقرر کس بات کا خیال رکھے

مُقَرّر کس بات کا خیال رکھے: ’’اچھا مقرر وہ ہے جو اپنے موضوع پر گفتگوکرے، بعض حضرات تقریرکے دوران کبھی کہاں کبھی کہاں چلے جاتے ہیں۔ مجھے غزالی  زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی علیہ الرحمہ کی تقریر بہت پسند تھی۔ وہ ایک ایک لفظ پر گھنٹوں تقریر کرتے۔اس طرح حضرت علامہ شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمہ  بھی ایک ہی موضوع پر گفتگو کرتے‘‘۔...

کہیں پر جاؤ شریعت کی پابندی کرو

کہیں پر جاؤ شریعت کی پابندی کرو ’’بعض عورتیں جن کے یہاں دستانے سے ہاتھ نہیں نکلتے۔ باہر ملکوں میں معلوم ہوا کہ جینس کی پتلون اور اوپر شرٹ پہنتی ہیں۔ آدمی جہاں بھی جائے اللہ سے ڈرے شریعت کی پابندی کرے۔ ہم باہر جاتے ہیں تواپنے اسی جبے  اور شیروانی کو استعمال کرتے ہیں اگرا یسانہ کروں  توکیا وہ مجھے ائیر پورٹ سے باہر کردیتے ہیں؟‘‘...

مولوی ہوتو ایسا

مولوی ہوتو ایسا جب میں دارالعلوم امجدیہ کراچی میں درجہ سادسہ کا طالب علم تھا پیارے پیرو مرشد نے مجھے یہ نصحیت فرمائی۔ ’’ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس کوئی مٹھائی کا ڈبہ لایا۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا، کوئی کام، اس نے کہا، نہیں، پھر پوچھا کوئی کام، اس نے کہا نہیں، اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے کسی خادم سے فرمایا کہ اچھا ڈبہ  اندر بھیج دو۔ کچھ دیر بعد وہ شخص کہتاہے حضرت تعویذ درکارہے! اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ ...

بیٹا! مولوی ہوتو ایسا

بیٹا! مولوی ہوتو ایسا ساتھ ہی ایک اور واقعہ سنایا ’’کسی موقع پر بمبئی سےا یک شخص اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا۔ قدموں میں گرگیا۔ مہربانی فرماکر ہمارے یہاں قدم رنجا فرمائیں۔ بہت اصرار کے بعد اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ راضی ہوئے۔ بمبئی کے لئے ارادہ فرمایا۔ ابھی حضرت اس کی گاڑی میں تشریف رکھے ہی تھے کہ اس شخص نے اپنی خوشی میں یا کسی وجہ سے یہ کہہ دیا۔ ’’اب تو آپ کی ساری کتابیں چھپ جائیں گی‘‘۔ اعلیٰ حضرت ر...

لڑکیوں کی والدین سے بغاوت

لڑکیوں کی والدین سے بغاوت: ’’آج کل فی زمانہ محبت کی شادی کا بہت رواج ہے۔ معاشرے میں فحاشی کا اتنا عروج ہےکہ لڑکی بڑی ہوکر اپنے والدین سے کہہ دیتی ہے کہ مجھے اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کرنی ہے۔ نوجوان لڑکوں کوایسی لڑکیوں سے ہر گز شادی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ عورت جواپنے گھروالوں سے بغاوت کرتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آپ سے بغاوت نہیں کرے گی۔ اس کو ایک واقعہ کے ذریعے سمجھئے: انگریزوں نے مسلمانوں سے کام لیا اور بعدمیں مسلمانوں کو م...

عادت و خصلت نہیں بدلتی

عادت و خصلت نہیں بدلتی پھونکنی جس میں پھونک مارکر قدیم زمانہ میں کوئلہ جلایا جاتا تھااس کے متعلق کہاوت ہے کہ اس کے اندر کتے کی دم کو ڈالا گیا۔ دس سال کے بعد بھی وہ ویسے ہی تھی۔ اس کو سمجھانے کے لیے مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک باد شاہ کسی فقیرنی پر عاشق ہوگیا۔ اس کو محل میں لایا۔  آراستہ پیراستہ کیا۔ اس سے نکاح کیا مگر وہ کھاتی ہی نہیں تھی۔ طبیب نے نبض دیکھی تو بتایا اسے کوئی بیماری یا کمزوری نہیں۔ بادشاہ نے چھپ کر فقیرنی اور...

امام اپنے منصب کا لحاظ رکھے

امام اپنے منصب کا لحاظ رکھے حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس لوگ مسائل پوچھنے آئے۔ ان میں ایک شخص کے میلے کچیلے کپڑے تھے۔ سب کو فارغ کرنے کے بعد امام اعظم نے اس کو روکے رکھا بعد میں ایک ہزار درھم اسے دے دیے۔ اس شخص نے کہا میں تو اہل خیر سے ہوں۔ پھرامام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ ’’تواپنا حلیہ ایسا کیوں بنارکھا ہے؟‘‘ بندے کو اللہ کی جانب سے جیسا مال نصیب ہواہےاسی کے مطابق اس کا شکر بھی ادا کرے...

کسی کے محتاج نہ بنو

کسی کے محتاج نہ بنو اپنی زندگی میں آدمی کسی کا محتاج نہ ہو۔ فرمایاالحمد للہ اب تک (۲۰۰۶ء) میں ۔ میں عمر کے اس حصے میں اولاد میں سے کسی کا محتاج نہیں ہوں۔ گھر کے سارے بل کوشش کرکے میں ادا کرتاہوں۔ بزرگوں کی یہ بات یا درکھو۔ ’’تمہارے پیسے سے عیش تواولاد کرے گی حساب تمہیں دینا ہوگا‘‘ ’’اگر تنگدستی ہوگی تو قیامت میں جلدی جان چھوٹ جائے گی۔ ‘‘...

اپنے آپ کو نیوٹرل کہنا منافقت ہے

اپنے آپ کو نیوٹرل کہنا منافقت ہے ایک شخص نے کہا شاہ صاحب نیوٹرل رہنا چاہتا ہوں، شاہ صاحب نے جواب دیا۔ یہ تو منافقت ہے بریلوی بھی راضی رہیں اور وہابی بھی راضی رہیں۔ اللہ رب العزت نے منافقین کے متعلق ہی توارشاد فرمایا: ومن الناس من یقول امنا باللہ وبالیوم الاخر وماھم بمؤمنین۔ منافقین حضور کے پاس آکر کہتے ہیں ہم آپ پر ایمان لائے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔ وہ ایمان والے نہیں۔ جب بات حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت وناموس کی ہوتو اس پر کوئی س...