خلفاء کرام  

ابو بکر شبلی، مجدد اسلام شیخ

مجدد اسلام شیخ ابوبکر شبلی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: جعفر۔ کنیت: ابو بکر۔ مکمل نام: ابوبکر جعفر بن یونس۔ ’’شیخ شبلی‘‘ کےنام سے معروف ہیں۔ آپ کو شبلی اس لئے کہاجاتا ہے کہ آپ موضع ’’شبلہ یا شبیلہ‘‘ کے رہنے والے تھے۔ مگر ایک قول یہ ہے کہ آپ کی ولادت’’ سرشتہ‘‘  میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:202) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 247 ھ، مطابق861ء کو ’’سامرا...

ابو حمزہ خراسانی

حضرت ابو حمزہ خراسانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اصل وطن نیشاپور تھا۔ اجلہ مشائخ خراسان سے تھے، پیر طریقت زہد و حقیقت میں یکتا تھے ایک بار ایک وادی میں سفر کے دوران نذر مانی کہ کسی سے کوئی امداد قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی اسباب دنیا میں سے کوئی چیز اپنے ساتھ رکھی دوران سفر لوٹا یا رسی یا ڈول کچھ بھی نہ تھا چاندی کا ایک ٹکڑا جو آپ کی ہمشیرہ نے دیا تھا جیب میں تھا وہ بھی راہ میں پھینک دیا۔ راستہ میں ایک کنواں آیا، آپ اس میں جاگرے، تین دن گزرے تو...

ابوبکر محمد دقاق

حضرت ابوبکر محمد دقاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی عبداللہ تھا، علوم ظاہری و باطنی میں جامع تھے سیّد الطائفہ جناب شیخ بغدادی سے صحبت رہتی تھی، حضرت ابوالحسن نوری کے فیض یافتہ تھے، وفات ۲۹۱ھ میں ہوئی۔ حضرت بوبکر دقاق آنکہ بود بندہ بوبکر سال رحلتش   ور علوم ظاہر و باطن فہیم نیر سرور گفت ہادیٔ کریم ۲۹۰ھ       (خزینۃ الاصفیاء)...

ابو اسحاق خواص

حضرت ابو اسحاق خواص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی کنیت ابواسحاق تھی۔ بغداد کے رہنے والے تھے ہمیشہ جذب و صحو اور سکر کی کیفیت میں رہتے تھے، خاصان درگاہ الٰہی میں بلند مقام پر تھے۔ سیّد جنید بغدادی اور حضرت ابوالحسن نوری کے معاصرین اور احباب میں سے تھے۔ حضرت خضر سے بھی زیارت اور صحبت کا شرف حاصل تھا۔ شیخ ممشاد دینوری﷫ فرماتے ہیں، ایک بار میں مسجد میں نیم خوابی کی حالت میں تھا، مجھے آواز آئی، اگر میرے دوستوں میں سے ایک دوست کی زیارت کرنا چاہتے ہو تو...

شیخ ابو عبداللہ عثمان مکی

حضرت شیخ ابو عبداللہ عثمان مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  آپ کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔ سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی کے مرید تھے اور حضرت حسین بن منصور حلّاج کے استاد و مرشد تھے، حضرت ابوسعید قدس سرہ کی صحبت میں  بیٹھا کرتے تھے۔ آپ علوم حقائق کے عالم تھے، اسرار الٰہیہ پر گفتگو فرمایا کرتے تھے چونکہ آپ کی باتیں بڑی باریک اور پُر اسرار ہوا کرتی تھیں لوگوں کی سمجھ میں نہ آتی تھیں، لوگوں نے آپ کو اپنی صفوں سے علیحدہ کردیا، مکہ معظّمہ سے باہر نکا...

ابو محمد رویم بغدادی

حضرت شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃا للہ علیہ کا اسم گرامی رویم بن احمد بغدادی تھا اور کنیت: ابو محمد تھی۔ تحصیلِ علم: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ادریس بن عبد الکریم الحداد اور دیگر اساتذہ کرام سے درسیات کی تکمیل کی۔ سیرت وخصائص: شیخ ابو محمد رویم بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بلند پایہ فقہی، مفسر، صوفی اور بغداد کے اجلہ مشائخ ِ کرام سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمہ وقت دین کی خدمت مصروف رہ...

یوسف بن حسین رازی

حضرت یوسف بن حسین رازی رحمۃ اللہ  علیہ     نام ونسب: اسم گرامی:شیخ یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت:ابو یعقوب۔لقب:شیخ الصوفیاء،امام العرفاء۔والد کااسم گرامی:شیخ حسین علیہ الرحمہ۔(نفحات الانس:110/سیر اعلام النبلاء،ج14،ص248) مقامِ ولادت: آپ کاتعلق ایران کےشہر"ہمدان"سے ہے۔(نفحات الانس:110) تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،جب سن تمیز کو پہنچے تو مزیدحصولِ علم کےلئے بلاد عرب کاسفر کیا۔آپ نے حضرت ذوالنون م...