جمال مصطفی ﷺ سرتا بقدم مبارک (مفصل ذکر)
جمال مصطفی ﷺ سرتا بقدم مبارک (مفصل ذکر) خاتمۃ الکتاب سراپائے اقدس کے بیان میں قد مبارک اور جسم بے سایہ بنایا ذات حق نے کیا عجب نقشہ محمد کا ہو شیدا جسے آیا نظر جلوہ محمد کا سراپا نور انور تھا قدِ والا محمد کا بتا پھر کس طرح آتا نظر سایہ محمد کا خدائے پاک نے خود آپ کو ہے نور فرمایا زمیں پر اس لیے پڑتا نہیں تھا آپ کا سایہ نظر آتا نہیں تھا اس لیے سایہ محمد کا سرکار مدینہﷺ کا قد انور ...