ضیائی شخصیات  

محمد بن حسن کواکبی حلبی  

            محمد بن حسن بن احمد بن ابی یحییٰ کواکبی حلبی: مختلف علوم و فنون کے بحر ذخار تھے جن کو اپنے ملک کے علماء و فضلاء سے حاصل کر کے تدریس اور نشر علوم میں مصروف ہوئے۔تصنیفات  بھی عمدہ اور مفید کی چنانچہ وقایہ کومنظوم کیا پھر اس کی منظوم شرح تصنیف کی اسی طرح منار کو منظوم کیاپھر اس کی شرح لکھی،تفسیر بیضاوی پر تعلیقات لکھے اور شرح مواقف پر بھی حواشی تحریر کیے۔ماہِ ذی قعدہ ۱۰۹۶؁ھ میں وفات ...

عمال الدین بن صاحب ہدایہ

عماد الدین[1]بن برہان الدین علی صاحب ہدایہ: آپ صاحب فصول عماد یہ یعنی ابو الفتح عبد الرحیم کے باپ تھے۔فقہ اپنے باپ علی بن ابی بکر اور قاضی ظہیر الدین عمر کی طرح عالم فاضل مرجع فتاویٰ اور شیخ الاسلام ہوئے اور کتاب ادب القاضی تصنیف کی۔   1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)  حدائق الحنفیہ...

محمود ترجمانی

محمود ترجمانی مکی خوارزمی: برہان الدین لقب اور شرف الائمہ خطاب تھا۔ اپنے وقت کے امام کبیر اور فقیہ بے نظیر تھے۔آپ کا بیٹا علاء الملۃ بھی بڑا عالم فاضل آپ کی حیات میں رتبۂ کمال کو پہنچ گیا تھا یہاں تک کہ مذہب کی ریاست آپ کے زمانہ میں باپ بیٹوں پر منتہیٰ ہوئی۔آپ احمد بن اسمٰعیل تمرتاشی اور محمود تاجری متوفی۲۳۶؁ھ کے ہمعصروں میں سے ہوئے۔ حدائق الحنفیہ...

اسماعیل بن تاج الدین

          اسماعیل بن تاج الدین بن احمد المعروف بہ محاسنی دمشقی: اپنے زمانہ کے امام عالم شیخ فاضل صاحبِ ثروت و مال اور جامع اموی دمشق کے خطیب و امام تھے۔  دمشق میں ۱۰۲۰؁ھ میں پیدا ہوئے اور اپنے والدِ ماجد کی گود میں پرورش پاکر طلب علم میں مشغول ہوئے یہاں تکہ کہ ایک جماعت شیوخ سے تحصیل علوم کر کے بارع وفائق ہوئے۔جامع اموی اور مدرسہ جوہریہ میں درس دیا بہت سے طلاب آپ کے پاس جمع ہوئے۔آپ اپنے والد کی طرح تجارت بھی کرتے تھے...

خیر الدین بن احمد رملی

                خیر الدین بن احمد بن نور الدین بن زین الدین بن عبد الوہاب  ایوبی فاروقی رملی: مفسر،محدث،فقیہ،صرفی،نحوی،بیانی،عروضی،منطقی،کثیر العمر، اپنے زمانہ میں شیخ حنفیہ تھے شہر رملہ میں ۹۹۳؁ھ میں پیدا ہوئے،علم سراج الدین حانوقی صاحب فتاویٰ مشہورہ اور احمد بن محمد امین الدین بن عبد العال سے پڑھا اور اپنے شہر اور مصر میں درس دیا۔فتاویٰ سائرہ تصنیف کیا اور منح الغفار اور عینی شرح ...

محمود دمشقی

محمود[1]بن عابد بن حسین صرخدی الاصل دمشقی المسکن:تاج الدین لقب تھا،فاضل یگانہ،شاعر یکتا تھے۔شہر صرخد میں جو شام میں واقع ہے،۵۸۲؁ھ کو پیدا ہوئے اوف فقہ محمود حصیری سے حاصل کی۔   1۔ محمود بن عابد بن حسین بن محمد بن علی جمال الدین ابو الثناء تمیمی،مصنف ’’تشنیف الاسماع‘‘ وفات دمشق ۲۷۴؁ھ ’’معجم المؤلفین‘‘  حدائق الحنفیہ...

صدر جہاں

محمد بن عبدالعزیز بن محمد حسام الدین صدر  شہید عمر بن عبدالعزیز  بن عمر بن مازہ بخاری المعروف بہ صدر جہاں: امام فاضل،فقیہ متجر،جامع علوم،فارس میدان بحث،عدیم النظیر تھے۔علم خلاف میں تعلیق لکھی اور ۶۰۳؁ھ میں مع ایک جماعت فقہائے بخارا کے حج کے ارادہ سے بغداد میں تشریف لائے جہاں کے وزراء وامراء واعیان نے بڑی تعظیم و تکریم سے آپ کا استقبال کیا مگر جب حج کر کے بغداد سے اپنے وطن کو واپس ہوئے تو لوگ آپ کے پیچھے آپ کو بُرا بھلا کہتے ہوئے شہر سے ...

محمد بن ابی الصّفا  

              محمد بن ابی الصفاء بن محمود بن ابی الصفاء اسطوانی دمشقی: شام کے مشہور فضلاء و منبلاء میں سے علم و فضلہو کمال و معرفت ادب میں کدا کی آیات میں سے ایک آیت تھے اور کئی طرح سے خوشخطی جانتے تھے،۱۰۲۴؁ھ میں پیدا ہوئے اور پاکیزگی و طاعت خدا میں نشو ونماپایا۔امام محبی کے ماموں تھے،آپ کے امام محبی پر تربیت اور تعلیم کے برے حقوق ہیں۔علوم شیخ عبد اللطیف جالقی اور شیخ رمضان عکاری اور شیخ محمد...

عمر بن صاحب ہدایہ

عمر بن برہان الدین[1]علی صاحب ہدایۂ: نظام الدین لقب تھا،اپنے بھائی جلال الدین محمد کی طرح آپ نے بھی اپنے باپ سے علوم حاصل کیے اور یہاں تک سعی کی کہ فضیلت و کمالیت کو پہنچ کر مرجع فتاویٰ و قضایا ہو کر شخ الاسلام سے ملقب ہوئے اور ایک جم غفیر نے آپ سے استفادہ کیا اور کتاب جواہر الفقہ اور فوائد وغیرہ تصنیف کیں۔   1۔ ابو حفص کنیت ۶۰۰ھ کے بعد انتقال ہوا۔’’ہدایۃ العارفین‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

ابی سلمہ  

              ابراہیم بن عیسٰی بن ابراہیم بن محمد فقیہ مکی المشہور بہ ابی سلمہ: اپنے وقت کے امامِ فاضل،فقیہ کامل،مختلف علوم کے صراف،فروع مذہب کے ماہر،فتویٰ میں متحری  و متدین تھے،مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے اور وہیں نشو ونما پاکر وہاں کے علماء وفضلاء  سے حدیث ،تفسیر،فرائض،فقہ،حساب وغیرہ علوم اخذ کیے اور آپ سے مکہ معظمہ میں ایک جماعت نے تلمذ کیا۔۱۴؍ماہ رمضان ۱۰۷۶؁ھ میں فوت ہوئے اور معلّا...