ضیائی شخصیات  

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن صحار: ابو بکر بن ابی عاصم نے یحییٰ بن محمود سے اجازۃً با سنادہ تا ابن ابی عاصم، انہوں نے عبد الوہاب بن ضحاک سے، انہوں نے ابن عیاش سے، انہوں نے ابن جشم سے، انہوں نے جعفر بن یزید بن صحار سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ میں نبیذ بناتا ہوں۔ اس میں سے مجھے کتنا پینا جائز ہے، فرمایا تم خزف، جر اور نقیر سے پرہیز کرو (خزف آگ میں پکانا، جر کھجور کے تنے میں پکانا اور ن...

سیّدنا یعلی رضی اللہ عنہ

بن حمزہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف قرشی ہاشمی: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عمزاد اور سید الشہداء کے بیٹے تھے۔ زبیر کہتے ہیں کہ حمزہ بن عبد المطلب کی نسل سے سوائے یعلی رضی اللہ عنہ کے کوئی نہ بچا۔ اور ان کی پشت سے پانچ بچے پیدا ہوئے۔ جو سب فوت ہوگئے۔ اور یوں حمزہ بن مطلب کی نسل ختم ہوگئی۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یعلی رضی اللہ عنہ

بن مرہ بن وہب بن جابر بن مالک بن کعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقیف الثقفی و عتاب برادر معتب جدِ عروہ بن مسعود بن معتب: اسلام لائے، اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حدیبیہ میں بیعت رضوان غزوۂ خیبر، فتح مکہ غزوہ حنین اور طائف کے معرکے میں موجود تھے۔ ایک روایت میں انہیں عامری لکھا ہے، یہ ابو عمر کا قول ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فاضل صحابہ سے تھے۔ طائف کے غزوے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں طائف کے انگور کاٹنے...

سیّدنا یعلی رضی اللہ عنہ

ابن قانع نے ان کا ذکر کیا ہے، انہوں نے باسنادہ ولید بن مسلم سے، انہوں نے سفیان سے، انہوں نے عمرو بن یعلی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا۔ کیا تم نے اس کی زکات ادا کی ہے۔ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! کیا اس میں زکات ہے۔ فرمایا، جلتا انگارہ۔ ابن الدباغ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یعیش رضی اللہ عنہ

الجہنی: ذوالغرہ کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے کوفے میں حدیث بیان کی ان سے عبد الرحمٰن بن ابی لیلی نے روایت کی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور دریافت کیا، کہ کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے کلی کرنا چاہیے۔ آپ نے فرمایا، ہاں! اس نے پھر دریافت کیا۔ کیا ان کی قیام گاہوں میں نماز جائز ہے۔ فرمایا نہیں، اس نے پھر گزارش کی، کیا بکری کے گوشت سے کلی کرنا چاہیے، فرمایا نہیں، کیا ان کے باڑے میں نماز جائز ہے۔ فرمایا، ہاں تینوں نے...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن طلحہ بن رکانہ: یحییٰ بن یونس اور جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے، اور ان کو یزید بن رکانہ سے علیحدہ آدمی قرار دیا ہے۔ قعتبی نے مالک سے، انہوں نے سلمہ بن صفوان سے، انہوں نے یزید بن طلحہ بن رکانہ سے ورایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ ہر دین کا ایک خلق ہے، اور اسلام کا خلق حیا ہے۔ جعفر کے بقول یزید بن طعمہ مرسل ہیں، اور محمد بن طلحہ کے بھائی ہیں۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یعیش رضی اللہ عنہ

بن طخفۃ الغفاری شامی: ان سے ابن لہیعہ نے، ان سے عبد الرحمان بن جبیر بن نفیر نے ان سے یعیش الغفاری نے روایت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی لائی گئی۔ آپ نے فرمایا۔ اس کا دودھ کون دوھیگا؟ ایک آدمی کھڑا ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نام پوچھا، تو اس نے کہا مرہ، فرمایا، بیٹھ جاؤ، پھر ایک آدمی اٹھا، جس نے اپنا نام جمرہ بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ پھر میں اٹھا اور میں نے اپنا نام یعیش بتایا، تو آپ ص...