ضیائی شخصیات  

ابوقیس صرمہ رضی اللہ عنہ

ابوقیس صرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوانس بن عدی بن عامربن غنم بن عدی بن نجار،یہ ابنِ اسحاق کا قول ہےاورقتاوہ کے مطابق ابوقیس بن مالک بن صفرہ ہے اورایک روایت میں مالک بن حارث ہے، لیکن ابنِ اسحاق کاقول درست ہے۔ ابنِ اسحاق کا قول ہے کہ ابوقیس نے رہبانیت اختیارکرلی تھی،اوروہ اون کے کپڑے پہنتے تھے،بتوں کے قریب نہیں جاتے تھے،اورجنابت کے بعد غسل کرتے تھے،عیسائی ہونے کا ارادہ کیاتھا، مگر پھر رُک گئے تھے،اپنے گھر میں ایک کمرے کو مسجد بنایاہواتھا،جس میں حائضہ ...

ابوریطہ رضی اللہ عنہ

ابوریطہ،انہیں صحبت ملی،ان کی لڑکی ریطہ نے ان سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،اگرایک کھانے کے بعد برتن کو اچھی طرح صاف کردے،تو میرے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ وہ پیالہ بھرکر اللہ کی راہ میں خیرات کردے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...

ابوالصباح انصاری رضی اللہ عنہ

ابوالصباح انصاری اکبر،بعض اہلِ علم نے ان کے نام میں صاد کی جگہ ضاد استعمال کیاہے اوربقول ابوموسیٰ جعفرنے اسے باب ضاد میں ذکرکیا ہے،اورہم بھی اگلے باب میں ذکرکریں گے،ابوموسیٰ اورابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوصعیر رضی اللہ عنہ

ابوصعیر،ثعلبہ بن ابوصعیربن زیدبن سنان بن مہتجن بن سلامان بن عدی بن صعیربن حرازبن کاہل بن عذرہ بن سعد بن ہذیم العذری کے والد تھے،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے ثعلبہ ہیں۔ خالد بن ابوخداش نے عمادبن زید سے ،انہوں نے نعمان بن راشدسے،انہوں نے زہری سے، انہوں نے ثعلبہ بن ابوصعیرسے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ہر چھوٹے بڑے ،آزاداورغلام،مرداورعورت کا فطرانہ ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجورہے،محمد بن موکل نے اس...

ابوصفرہ رضی اللہ عنہ

ابوصفرہ،ان کا نام ظالم بن سراق تھا،اورایک روایت میں سارق بن صبیح بن کندی بن عمرو بن عدی بن وائل بن حارث بن عتیک بن عمران بن عمرو مزیقیابن عامربن ماء السماءبن حارثہ بن امراءالقیس بن ثعلبہ بن مازن بن ازدلازدی العتکی ہے،اوروہ مہلب بن ابوصفرہ کے والد تھے،بصرے میں سکونت تھی،حضورکے عہد میں مُسلمان ہوگئے تھے،لیکن درباررسالت میں حاضرنہ ہوسکے، البتہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں دس ۱۰ بیٹوں کے ہمراہ جن میں ان کے چھوٹے بیٹے مہلب بھی شامل تھے...

ابوصفوان مالک بن عمیرہ رضی اللہ عنہ

ابوصفوان مالک بن عمیرہ،ایک روایت میں مالک بن عمیر،ایک میں سویدبن قیس سلمی بروایتے ربیعہ بن نزار سے تھے،ابواحمد عسکری نے انہیں بنواسد بن خزیمہ میں شمارکیا ہےاوران کا نام ابوصفوان مالک بن عمیر اسدی لکھاہے۔ عمروبن مرزوق نے شعبہ سے ،انہوں،سماک بن حرب سے،انہوں نے ابوصفوان مالک بن عمیر سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کے لئے اس شخص سے شلوارکاکپڑا تین روپے کا خریدا،اس نے کپڑاماپا،اورتھوڑاسازیادہ دیاابوفطن عمروبن ہیشم نے شعبہ سے ،انہوں نےسماک سے،انہوں ن...

ابوصفیہ مولی رضی اللہ عنہ

ابوصفیہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،مہاجرتھے،عبدالواحد بن زیاد نے یونس بن عبید سے انہوں نے اپنی والدہ سے سناکہ انہوں نے ایک مہاجرصحابی کو جن کا نام ابوصفیہ تھا،اورہمارے ہمسائے میں رہتاتھا،دیکھاکہ وہ ہرصبح کو سنگریزوں پر تسبیح پڑھاکرتے تھے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوموسیٰ انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ انصاری مدنی ،انہیں صحبت ملی،عبداللہ بن عبدالرحمٰن سمرقندی نے محمد بن یزید البزاز سے، انہوں نے اپنے چچا نافع ابوسہیل سے،انہوں نے ابوموسیٰ انصاری صحابی سےجوآپ کے منتخب صحابہ سے تھے،روایت کی کی ہم لوگ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرتھے،حضورنے فرمایا،ایمان کی چکی چل رہی ہے،تم بھی قرآن کے ساتھ ساتھ گھومتے جاؤ،جدھر کوگھومے،صحابہ نے پوچھا، یارسول اللہ!اگرہم میں اس کی ہمت نہ ہوتو،فرمایا،عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کی طرح ہوجاؤ، جنہیں آروں سے چیر...

ابومویہبہ رضی اللہ عنہ

ابومویہبہ،رسولِ کریم کے آزادکردہ غلام تھے،اوروہ بنومزینہ کے مولد تھے،حضورِ اکرم نے انہیں خرید کرآزاد کردیاتھا،معرکہ مریسیع میں موجودتھے،لیکن ان کا نام نہیں معلوم ہوسکا،ان سے عبداللہ بن عمروبن عاص نے روایت کی۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن ربیعہ سے، انہوں نے عبیدسےجوحکم بن ابوالعاص کے آزادکردہ غلام تھے انہوں نے عبداللہ بن عمروبن عاص سے،انہوں نے ابومویہبہ سےروایت کی،کہ ایک رات کوحضورصلی اللہ علیہ و...

ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان نہدی،ان کا نام عبدالرحمٰن بن مِل بن عمروبن عدی بن وہب بن سعد بن خزیمہ بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زیدالقضاعی نہدی ہے،حضورِاکرم کے عہد میں اسلام قبول کیا اور مال کی زکوٰۃ ادا کی،لیکن آپ کی زیارت سے محروم رہے،لیکن حضرت عمر کے دَور خلافت میں جلولأ اور قادسیہ کے معرکوں میں شریک رہے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتا ہے،انہوں نے عمروبن مسعود سے روایت کی،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...