ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )عمرہ اشہلیہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ اشہلیہ،ان کا نسب معلو م نہیں،ان سے مروی ہے کہ حضورِاکرم ان کے محلے میں تشریف لے گئے اور وہاں ظہر اورعصرکی نمازیں ادا فرمائیں،جب سورج غروب ہوا،اور مؤذن نے اذان کہی تو افطار کے لئے بکری کا کندھا اور بازو بھون کر لائے گئے،آپ نے دانتوں سے کاٹ کر کھاناشروع کیا، بعدہٗ مؤذن نے اقامت کہی،آپ نے کپڑے کے ٹکڑے سے ہاتھ پونچھے،اٹھے اور نماز پڑھی اور پانی کو ہاتھ بھی نہ لگایا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)سوداء(رضی اللہ عنہا)

سوداء دختر عاصم بن خالد بن ضرار بن عبداللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی القرشیہ عدویہ بقولِ ابن مندہ اور ابو نعیم ان سے ام عاصم نے روایت کی،ابوعمر نے انہیں بنواسد سے منسوب کیا ہے،بعض نے انہیں سوداء دختر عاصم لکھا ہے،اور خضاب کے بارے میں ان سے حدیث روایت کی ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے ابواسحاق اودی سے،انہوں نے نائلہ سے(جو ابوالعیزارکوفی کی آزاد کردہ کنیز تھی) انہوں ن...

(سیّدہ)سوادہ(رضی اللہ عنہا)

سوادہ دختر مِسرح کندیہ،ایک روایت میں سودہ مذکور ہے،ان سے عروہ بن فیروز نے روایت کی کہ میں ان لوگوں میں موجود تھی،جب خاتونِ جنت دردزہ میں مبتلا تھیں،رسولِاکر علیہ الصلوٰۃ والتسلیم تشریف لائے پوچھا،فاطمہ کا کیا حال ہے،میں نے عرض کیا،کہ ابھی تکلیف کم نہیں ہوئی،فرمایا، جب وضع حمل ہوجائے،تو کسی سے کچھ نہ کہنا،حسن پیدا ہوئے تو میں نے انہیں اٹھا کر ایک زرد رنگ کے کپڑے میں لپیٹ دیا،اتنے میں حضورِاکرم تشریف لائے،اور میں نے آپ کو وضع حمل اور...

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر حارث بن ابوضرار خزاعیہ مصطلقیہ،ہم ان کا نسب ان کی ہمشیرہ جویریہ کے ترجمے مین بیان کرآئے ہیں۔ یحییٰ بن ابوالرجاءنےاذناً باسنادہ ابوبکر بن ابوعاصم سے ،انہوں نے صلت بن مسعود حجدری سے ، انہوں نے محمد بن خالد بن سلمہ مخزومی سے انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے محمد بن عمرو بن حارث بن ابو ضرار سے،انہوں نے اپنی پھوپھی عمرہ سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،دنیا سبز اور شیریں ہے،جسے اس کی کوئی چیز مل گئی،اللہ ...

(سیّدہ )ام سلیمان( رضی اللہ عنہا)

ام سلیمان بن عمرو الاحوص،ان سے ان کے بیٹے سلیمان نے روایت کی،یحییٰ نے باسنادہ ابوبکر بن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوبکر بن ابوشیبہ سے،انہوں نے علی بن مسہر سے،انہوں نے یزید بن ابوزیاد سے،انہوں نے سلیمان بن عمروبن احوص سے،انہوں نے اپنی والدہ سےروایت کی،کہ انہوں نے آپ کو جمرۂ عقبہ کے پاس ایک خچر پر سوار دیکھا،آپ کے ساتھ ایک اور آدمی تھا،جو آپ کو لوگوں کے ہجوم سے دُور رکھتا تھا،مجھے بتایاگیا کہ یہ فضل بن عباس ہیں، آپ نے ہجوم سے خطاب کر ...

(سیّدہ )ام سلیط( رضی اللہ عنہا)

ام سلیط،حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی،اور غزوۂ احد میں شریک تھیں،اور بقول حضرت عمرفاروق غازیوں کے لئے پانی کی مشکیں بھر کر لاتی تھیں،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ام سنبلہ( رضی اللہ عنہا)

ام سنبلہ اسلمیہ،ان کا شمار اہلِ مدینہ میں ہوتا ہے،زید بن حباب نے عمروبن قنیطی بن شداد بن اسید المدنی سے،انہوں نے سلیمان زرعہ اور محمد بن حصین بن سنان بن سوار سے،انہوں نے ام سنبلہ سے(جوان کی داددی تھیں)روایت کی،کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اورازواج مطہرات کو کوئی ہدیہ دینا چاہا،لیکن انہوں نے لینے سے انکار کردیا،اتنے میں حضورِ اکرم تشریف لے آئے اور آپ نے فرمایا،کہ ہدیہ قبول کرلو،یہ ہماری اہل بادیہ سے ہے،...