ضیائی شخصیات  

(سیّدہ)سلمیٰ ا ودیہ(رضی اللہ عنہا)

کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کاذکر سلمٰی کی ضمن میں تیسرے نمبرپر ہے لیکن یہاں پر حروف تہجی کے اعتبار سے سب سے آخر میں درج ہے۔ سلمیٰ اودیہ ،یہ خیال درست نہیں کہ اہل ِکوفہ کو ان کی احادیث کا عِلم ہے،ابوعمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ...

سیدنا محارب بن مزیدہ رضی اللہ عنہ

بن مالک بن ہمام بن معاویہ بن شبابہ بن عامر بن حطمہ بن محارب بن عمرو بن ودیعہ لکیز بن افصی بن عبد القیس العبدی: باپ بیٹا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کرلیا، یہ ہشام بن کلبی کا قول ہے۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دخترِ ابو ذویب جو حلیمہ کی بہن تھیں اور حلیمہ آپ کی رضاعی والدہ تھیں اور سلمیٰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خالہ تھیں،حضور سے ملنے آتیں،توآپ اپنی چادر زمین پر بچھادیتے اور انہیں بٹھاتے، اور ماں کہہ کر بلاتےاور خوش آمدید کہتے،جعفری مستغفری نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،ابو موسٰی نے ذکر کیا ہے۔ ...

سیدنا محتفر بن اوس المزنی رضی اللہ عنہ

انہوں نے حضور اکرم سے بیعت کی اور ان کی اولاد نے ان سے روایت کی ہے۔ حاکم ابو احمد عسکری عبد اللہ نے تاریخ خراسان میں اس کا ذکر کیا ہے۔ احمد بن حسین نیشا پوری نے اس کی روایت کی ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دختر عمیس خشعمیہ ہمشیرۂ اسما،ان کا نسب ہم ان کی بہن کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،یہ ان بہنوں میں شامل ہیں،جن کے بارے میں حضورِاکرم نے فرمایا تھا،"اخوت مومنات" یہ خاتون حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں،ان کی شہادت کے بعد ان سے شداد بن اسامہ بن ہادیشی نے نکاح کرلیا تھا،اور عبداللہ اور عبدالرحمٰن نامی دو لڑکے ان کے بطن سے ہوئے تھے،ایک روایت میں ہے،کہ حمزہ کی زوجہ کا نام اسمأ دختر عمیس تھا،اور شداد نے ان سے شادی کی تھی،اور پ...

سیدنا محجن بن اورع الاسلمی رضی اللہ عنہ

یہ صحابی اسلم بن افصی بن حارثہ بن عمرو بن عامر کی اولاد سے ہیں۔ قدیم الاسلام مسلمان ہیں۔ ابو احمد عسکری کے بقول وہ سلمیٰ ہیں، لیکن ایک روایت کے مطابق اسلمی ہیں۔ انہی کے بارے میں حضور اکرم نے ایک دفعہ فرمایا تھا۔ تم تیر اندازی کرو اور مَیں ابن الادرع کے ساتھ ہوں۔ بصرے میں سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنی مسجد کی حدود بندی کی تھی، طویل عمر پائی تھی۔ ان سے حنظلہ بن علی اور جاء بن ابی رجاء نے روایت کی ہے۔ ہمیں خطیب عبد اللہ بن ا...

سیدنا محجن بن ابی محجن الدیلی رضی اللہ عنہ

ان کا تعلق بنو دیل بن بکر بن عبد مناہ بن کنانہ سے تھا۔ مدنی تھے اور کنیت ابو بسر تھی۔ ان سے ان کے بیٹے بسر نے روایت کی ہے۔ ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض بُسر اور بعض بَشر کہتے ہیں۔ یہ ثوری کا قول ہے۔ احمد بن صالح مصری کہتے ہیں کہ مَیں ایک جماعت سے ان کے نام کے بارے میں پوچھا۔ بعض لوگوں نے ثوری کی طرح بشر بتایا۔ ابن ماکولا نے بُسر بیان کیا۔ بسر نے اپنے والد محجن سے روایت کی ان سے زید بن اسلم نے روایت کی ہمیں فتبان بن احمد...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ دختر نصر محاربیہ،طبرانی نےان کا ذکر کیاہے،براویتے انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور ابو موسیٰ نے ان سے بایں سند حدیث بیان کی ہے،ابوموسیٰ اجزۃً ابو غالب کوشیدی سے، انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے (ح) ابو موسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیما ن بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے منجاب بن حارث سے انہوں نےعلی بن مسہر سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عم...