ضیائی شخصیات  

سیدنا محرز بن حارثہ رضی اللہ عنہ

بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبد مناف: اُنہیں عتاب بن اسید نے ایک بار مکے میں اپنا جانشین بنایا تھا۔ بعد میں وہ حضرت عمر کے عہدِ خلافت میں پھر سے ایک دفعہ مکے کے حاکم بنائے گئے، پھر خلیفہ نے انہیں معزول کر کے قنفذ بن عمیر التیمی کو ان کی جگہ مقرر کردیا۔ جناب محرز جنگ جمل میں مارے گئے تھے۔ ان کا شمار اہلِ مکہ میں ہوتا ہے۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ دختر قیس بن عبیدبن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار،ان کی کنیت ام منذر تھی ،اورسلیط بن قیس کی ہمشیرہ تھیں،اور حضورِاکرم کی (ازجانب والد) پھوپھی تھیں اور ابن مندہ کے مطابق ان کی کنیت ام ایوب تھی،لیکن پہلی روایت درست ہے،انہوں نے حضورِاکرم سے بیعت کی،دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی،اور بیعت رضوان کے موقعہ پر موجود تھیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے سلیط بن ایوب سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،ا...

(سیّدہ )امِ نصر( رضی اللہ عنہا)

امِ نصرمحاربیہ،ابراہیم بن مختار رازی نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عمربن قتادہ سے،انہوں نے ام نصر محاربیہ سے روایت کی،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھریلو گدھے کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،کیا وہ گھاس اور درختوں کے پتے نہیں کھاتا،اس آدمی نے جواب دیا،یارسول اللہ ! کھاتاہے،فرمایا،تم اس کا گوشت کھا سکتے ہو،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ابوعمرکا قول ہے کہ اسے ابراہیم ...

سیدنا محرز بن زہیر الاسلمی مدنی رضی اللہ عنہ

اُنہیں حضور اکرم کی صحبت میسر آئی۔ ان کی حدیث کبیر بن زید نے ام ولد محرز سے اس نے محرز سے روایت کی۔ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاموشی عالم کی زینت ہے، ان کی بیٹی نے ان سے روایت کی کہ میرے ابا اکثر کہا کرتے تھے۔ اے اللہ میں جھوٹوں کے زمانے سے پناہ مانگتا ہوں۔ بیٹی نے پوچھا، ابا، وہ کیسا زمانہ ہوگا؟ باپ نے جواب دیا، اس زمانے میں جھوٹ الم نشرح ہوچکا ہوگا۔ پھر ایک آدمی ان میں آشریک ہوگا۔ لیکن جب موضوع زیرِ بحث آئے گا، ت...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی دختر زید بن تیم بن امیہ بن بیاضہ بن خفاف بن سعد بن مرہ بن مالک بن اوس انصاریہ اوسیہ بنو جعادرہ سے ہیں،اور ان کا شمار بنو عبدالاشہل میں ہوتا ہے،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی ۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمیٰ،ابن مندہ ابونعیم نے ان کا علیحدہ ذکر کیا،اور یہ خاتون قبل الذکر سے مختلف ہیں،انہوں نے ایک طویل حدیث میں بیان کیا ہے،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا نے چار ہزار نبی مبعوث فرمائے اسے محمد بن عقبہ نے وہب بن عبداللہ بن کعب سے روایت کیا۔ ...

(سیّدہ)سلمیٰ(رضی اللہ عنہا)

سلمٰی حضورِاکرم کی خدمت گزار اور جناب صفیہ کی مولیٰ تھیں،یہ خاتون ابو رافع کی زوجہ تھیں، ایک روایت کے مطابق یہ خاتون بھی حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کی مولیٰ اور خاتونِ جنّت اور جناب ابراہیم کی دایہ تھیں اور انہوں نے خاتون جنت کو حضرت علی اور اسمادختر عمیس کے ساتھ نہلایا تھا، اور غزوۂ خیبر میں حضور کی ہمرکاب تھیں،ذیل کی حدیث ان سے مروی ہےاسماعیل بن علی اور ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے ،انہوں نے احمد بن منیع سے ،انہوں...