ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )ثبیتہ( رضی اللہ عنہا)

ثبیتہ دختر یعار بن زید بن عبید بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف انصاریہ،یہ خاتون ان لوگوں میں شامل تھیں،جنہوں نے آغاز کار میں ہجرت کی تھی،اور ان کا شمار فاضل خواتین میں ہوتا تھا،یہ خاتون ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کی زوجہ تھیں،اور سالم مولی ابو حذیفہ کی آزاد کردہ کنیز تھی،انہیں آزادی کے بعد سالم نے ان کی ولایت ابو حذیفہ کو دے دی تھی،ایک روایت میں سالم کو ابو حذیفہ آزاد کردہ غلام کہا گیا ہے،اور سالم جنگ یمامہ میں مارے گئے تھے...

(سیّدہ )ام جندب( رضی اللہ عنہا)

ام جندب،یہ خاتون سلیمان بن عمروکی والدہ تھیں انکی حدیث کے راوی ان کے بیٹے سلیمان بن عمرو تھے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ انہوں نے جمبرہ کی صبح کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سُنا،"اے لوگو!تم ایک دوسرے کو زور زور سے کنکریاں پھینک کر زخمی نہ کرو"۔ ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبدالاعلم بن عامر بن زعوراء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی۔ زعوراء عبدالاشہل کا بھائی تھا اور یہ دونوں مدینے کے پاس ایک ٹیلے پر رہتے تھے۔ جناب مالک غزوۂ احد، خندق اور بعد کے غزوات میں شریک رہے تھے۔ بعد میں دونوں بھائی جنگ یمامہ میں شریک ہوئے اور شہادت پائی۔ ابوعمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ )ام جندب( رضی اللہ عنہا)

ام جندب،یہ ابو ذر غفاری کی والدہ تھیں،جن کا ذکر ہم ابو ذر کے اسلام میں کر آئے ہیں،عبداللہ بن ابی نصر خطیب نے باسنادہ تا ابوداؤد طیالسی،سلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نے حمید بن ہلال سے، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے،انہوں نے ابو ذر سے روایت کی کہ جب میں نے اسلام قبول کیا ، تو میں اپنے بھائی اور والدہ کے پاس آیا،انہوں نے کہا،کہ ہمیں تمہارے دین میں کو ئی دلچسپی نہیں، ابنو مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) امِ کبشہ( رضی اللہ عنہا)

ام کبشہ قضاعیہ عذریہ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے، انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے اسود بن قیس سے، انہوں نےسعید بن عمرو قرشی سے روایت کی کہ ام کبشہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلامی لشکر کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کی،مگر آپ نے انکار کردیا،انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ! میرا مقصد دشمن سے جنگ کرنا نہیں،بلکہ میری خواہش یہ ہے کہ زخمیوں کی مرہم پٹی، مریضوں کی...

(سیّدہ ) امِ کثیر( رضی اللہ عنہا)

ام کثیر دختر یزید انصاریہ،ابوموسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابواحمد غطریعی سے،انہوں نےمحمد بن ابراہیم بن شعیب غازی سے،انہوں نے احمد بن سہیل الوراق سے،انہوں نے اسحاق بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابوالصباح(ایک نسخے میں احمد بن صباح ہے)انہوں نے ام کثیر سے روایت کی،کہ میں اپنی ہمشیرہ کے ساتھ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور گزارش کی،یارسول اللہ ! میری بہن آپ سے کچھ پوچھنا چاہتی ہے،مگر حیامانع ہے، آپ نے فرمایا...

(سیّدہ )ام خالد( رضی اللہ عنہا)

ام خالد دختر اسود بن عبدیغوث قرشیہ زہریر یحییٰ نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے معاویہ بن حفص سے،انہوں نے ابنِ مبارک سے،انہوں نے معمر سے، انہوں نے زہری سے ،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ام خالد سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،حاضرین سے دریافت کیا،کون ہے،انہوں نے گزارش کی، ام خالد،فرمایا،" اَلحَمدُلِلہِ الَّذِی یُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ "۔ ایک روایت میں ان کا ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن بحینہ: ان کی حدیث حماد بن سلمہ نے، سعید بن ابراہیم سے، انھوں نے حفص بن عاصم سے انھوں نے مالک بن بحینہ سے یوں بیان کی، کہ (ایک دن) صبح کی نماز ادا کی جاچکی تھی، کہ ایک شخص نے اُٹھ کر دو رکعت نماز ادا کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر اس کے پاس گئے تو باقی لوگ بھی اس کے اردگرد جمع ہوگئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی سے مخاطب ہوکر فرمایا کیا تم صبح کی چار رکعتیں اسی طرح ادا کیا کرتے ہو؟ ش...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن بحینہ: ان کی حدیث حماد بن سلمہ نے، سعید بن ابراہیم سے، انھوں نے حفص بن عاصم سے انھوں نے مالک بن بحینہ سے یوں بیان کی، کہ (ایک دن) صبح کی نماز ادا کی جاچکی تھی، کہ ایک شخص نے اُٹھ کر دو رکعت نماز ادا کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر اس کے پاس گئے تو باقی لوگ بھی اس کے اردگرد جمع ہوگئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی سے مخاطب ہوکر فرمایا کیا تم صبح کی چار رکعتیں اسی طرح ادا کیا کرتے ہو؟ ش...