ضیائی شخصیات  

(سیّدہ)الشفاء(رضی اللہ عنہا)

الشفاء دخترعبداللہ بن عبد شمس بن خلف بن صداد بن عبداللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشیہ عدویہ ام سلیمان بن ابو حثمہ،ایک روایت میں ان کا نام لیل مذکور ہے،قدیم الاسلام ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلّم سے بیعت کی،اور ہجرت کی،ان کی والدہ کا نام فاطمہ دختر ابو وہب بن عمرو بن عائد بن عمر بن مخزوم تھا،یہ خاتون عقلمند اور فاضلہ تھیں،اور حضوراکرم ان کے یہاں تشریف لایا کرتے تھے،انہوں نے آپ کے لئے ایک بستر اور چادر رکھی ہوئی تھی،جس میں ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دخترابن اشعریہ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،جعفر نے اسی طرح اختصار سے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ان سے کوئی حدیث روایت نہیں کی،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دخترالصلت سلمیہ،ان کے متعلق اور ان کے نام کے متعلق اختلاف ہے،احمد بن صالح مصری نے اسماءدختر صلت سلمیہ لکھاہے،جو ازواجِ مطہرات سے تھیں،قتادہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، ابنِ اسحاق نے اسماء دختر صلت سلمی لکھاہے،جن سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا، اور پھر طلاق دے دی،علی بن عبدالعزیز جرجانی کے بقول ان کا نام اور نسب یوں تھا،سناء دختر صلت بن حبیب بن حارثہ بن ہلال بن حرام بن سماک بن عوف بن امراءالقیس بن بہہ بن سلیم سلمیہ،حضور...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دختر حارث،جو خطاب مخزومی کی بیوی تھیں،زیاد بن عبداللہ نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ قبولِ اسلام بہ موقعہ فتح مکہ خطاب مخزومی اور ان کی بیوی اسمأ دخترِ حارث کا نام لیا ہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً انہوں نے ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابراہیم بن یوسف سے،انہوں نے زیاد بن عبداللہ بکائی سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے روایت کی،ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے ذکرکیا ۔ ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماءدخترِ محزبتہ التمیمہ،ان کی کنیت ام جلا س تھی،اور یہی ام عیاش بن ابی ربعیہ ہیں،جن کا ذکر پہلے گزر چکاہے،اسماء دختر سلمہ کے ترجمہ میں،اور ان کے بارے میں جو گفتگو بیان ہوئی ہے،وہ قائل کا وہم ہے،ابن مندو اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء،مقینۂ عائشہ،جعفر مستغفری نے ان کا ذکر کیا ہے،(مقینہ کے معنی مشاطہ کے ہیں ،جو دلہن کا بناؤسنگار کرتی ہے)اور لکھا ہے،بشرطیکہ ان کی روایت کردہ حدیث درست ہو۔ ولید بن مسلم نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے،انہوں نے کلاب بن تلاد سے،انہوں نے اسماء سے جو جناب عائشہ کی مشاطہ تھیں،روایت کی ،کہ جب ہم نے جناب عائشہ کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلوت کے لئے بٹھایا،تو جلد ہی رسولِ کریم تشریف لے آئے،اور دودھ اور کھجور ہ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماءدختر مرشد الحارثیہ جو بنو حارثہ کی بہن تھی،ان کی حدیث دربارۂ استحاضہ ہے،حرام بن عثمان نے عبدالرحمٰن اور محمد پسرانِ جابر،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ اسماء دخترِ مرشد نے حضورِ اکرم صلیّ اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر گزارش کی ،یا رسول اللہ !مجھے اس دفعہ حیض میں ایسی صورت پیش آئی جو بیشتر ازیں کبھی پیش نہیں آئی تھی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، وضاحت کرو،انہوں نے کہا،طہر کے تین یا چار دن ہی گزرنےپائے تھےکہ پھر ...

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماءدختر نعمان بن جون بن شراحیل،بقولِ ابوعمران کا نام اسماءدختر نعمان بن اسود بن حارث بن شراحیل بن نعمان تھا،ابن الکلبی کے مطابق،اسماء دخترِنعمان بن حارث بن شراحیل بن کندی بن جون بن حجر آکل المراء بن عمرو بن معاویہ بن حارث الاکبر کندبہ تھا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نکاح کیا ،تو اس نے آپ سے اظہار بیزاری کیا،جس پر آپ نے اسے علیحدہ کردیا۔ یونس نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ رسولِ کریم نے کعب جونیہ کی بیٹی اسماء سے نکاح کی...