ابوقیس بن حارث بن قیس بن عدی رضی اللہ عنہ
ابوقیس بن حارث بن قیس بن عدی بن سعدبن سہم القرشی السہمی،وہ سعدبن سہم کی اولادسے تھے نہ کہ سعیدکی،اورقیس بن عدی بلامعارضہ قریش کاسردارتھا،اورابوقیس سابقین اولین سے تھے، اورمہاجرین حبشہ میں شامل تھے۔ ابوجعفربن سمین نے باسنادہ تایونس،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ اسمائے مہاجرین حبشہ ازبنوسہم،ابوقیس بن حارث بن قیس السہمی کانام لیاہے،اورمزیدتحریرکیاہے،کہ ابوقیس حبشہ سے واپس آئےاورغزوہ اُحد اوربعدکے غ...