ضیائی شخصیات  

ابوحازم قیس رضی اللہ عنہ

ابوحازم قیس بن ابوحازم بجلی احمسی کے والد ہیں،ان کا نام عوف بن حارث یا عوف بن عبدالحارث یا عوف بن عبید بن حارث بن عوف بن حسین بن ہلال بن حارث بن رزاح بن کلب بن عمروبن لوئی بن رہم بن معاویہ بن اسلم بن اخمس بن الغوث بن انماز یا حصین یا صخر تھا،یہ لفظ (صخر) ناموں میں بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ ابوموسیٰ،ابونعیم اور ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوحازم صخربن عبلہ رضی اللہ عنہ

ابوحازم صخر بن عبلہ،ہم ان کا ترجمہ صخر کے تحت لکھ آئے ہیں،وہ بجلی احمسی ہیں،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا،اورروایت بھی کی،ان سے حفیدہ عثمان بن ابوحازم نے روایت کی۔ ...

ابوالحازم رضی اللہ عنہ

ابوالحازم انصاری جو بنو بیاضہ کی مولیٰ تھے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن ہمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے احمد بن عبدہ سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے ابوالاسود سے،انہوں نے اپنے چچا منصور بن ابوالاسود سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے شمر بن عطیہ سے،انہوں نےابوحازم سے روایت کی، کہ حضور اکرم بدر کے دن سائے میں بیٹھے تھے،اور صحابہ دھوپ میں لڑرہے تھے،جبریل علیہ...

ابوحاضر رضی اللہ عنہ

ابوحاضر،انہیں صحابہ میں شمار کیا گیا ہے،خالد الخداء نے ابوہندہ سے،انہوں نے ابو حاضر سے روایت کی کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے ،بعد میں کہنے لگے،کیا میں تمہیں بتاؤں کہ حضورِ اکرم نے جنازہ کیسے پڑھا آپ نے کہا، اَلّٰھُمَّ خَلَقتَھَا وَنَحنُ عِبَادِکَ رَبَّنَا وَاِلِیکَ مَعَادَنَا، اس کے بعد متوفیہ کے لئے دعافرمائی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...

ابوالحویرث عبدالرحمٰن بن معاویہ رضی اللہ عنہ

ابوالحویرث عبدالرحمٰن بن معاویہ مدنی،بنوجہنیہ کےایک آدمی سےمروی ہے،رسولِ اکرم نے فرمایا،جس نے اپنےکسی یتیم کویاکسی اجنبی یتیم کواپنے خاندان میں شامل کرلیا،اوراس کے ساتھ اچھا سلوک کیااوراس کی بہتری میں کوشاں رہا،اس کی مثال مجاہد فی سبیل اللہ،قائم اللیل اور صائم الدہر کی سی ہوگی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

ابوسُلمی رضی اللہ عنہ

ابوسُلمی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے،ابوعمرکہتے ہیں،میں نہیں کہہ سکتا، کہ یہ اول الذکر حضورِاکرم کے چرواہے ہیں یاکوئی اور،ابوعمر نے مختصراً ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسُلمی رضی اللہ عنہ

ابوسُلمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے تھے،اوران کا نام حریث کوفی یا شامی تھا،ان سے ابوسلام اسود اورابومعمر عبادبن عبدالصمد نے روایت کی۔ فتیان بن محمد بن سودان نے ابونصراحمدبن محمدبن عبدالقاہر طوسی سے،انہوں نے حسین بن نقور سے،انہوں نے ابوالقاسم عیسیٰ بن علی بن جراح سے،انہوں نے ابوالقاسم البغوی سے،انہوں نے ابوکامل حجدری سے،انہوں نےعباد بن عبدالصمد سے،انہوں نے ابوسلمی سے روایت کی، حضورِاکرم نے فرما...

ابوسریحی غفاری رضی اللہ عنہ

ابوسریحہ غفاری حذیفہ بن اسیدبن خالدبن اغوس بن وقیعہ بن حرام بن غفاربن ملیل،یہ خلیفہ کا قول ہے بقول ابن کلبی حذیفہ بن اسید بن اغوزبن واقعہ بن حرام بن غفار سے خلیفہ نے اغوس اور کلبی نے اغوز اور وقیعہ کی جگہ واقعہ لکھاہے،کوفی ہیں،اوربیعت رضوان میں موجود تھے،ان سے اسود بن یزید نے ان وہ واقعہ جو سبیعہ اسلمیہ کے ساتھ پیش آیا،بیان کیا ہے۔ ابراہیم اور اسماعیل وغیرہ نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے محمد ب...

ابوسروعہ عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ

ابوسروعہ عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ ابوسروعہ عقبہ بن حارث بن نوفل بن عبدمناف بن قصیٰ قرشی،نوفلی،حجازی،انہیں صحبت ملی،ان سے عبید بن ابومریم اور ابن ابی ملیکہ نے روایت کی،حسب روایت محدثین ہم نے انہیں عقبہ کے ترجمے میں ذکرکیاہے،مگرعلمائے انساب زبیراور ان کا چچامصعب اورعدوی کہتے ہیں،کہ ابوسروعہ بن حارث،عقبہ بن حارث کے بھائی تھے،نیزانہوں نے لکھاہےکہ ابوسروعہ فتح مکہ کے سال ایمان لائے تھے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے...