ابوعقیل رضی اللہ عنہ
ابوعقیل رضی اللہ عنہ صاحب الصاع،جن پر منافقوں نے طنزکیاتھا،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،بقول قتادہ ان کانام جیحاب تھا،ابنِ اسحاق نے ابوعقیل صاحب الصاع لکھاہے،جو بنوانیف اراشی سے بنوعمروبن عوف کے حلیف تھے،خالد بن یسار نے ابن ابوعقیل سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ وہ ایک رات پیٹھ پر کنوئیں کے ڈول کی رسی کھینچتے رہے،جس کی اجرت دوصاع کھجورمقررتھی،صبح کو ایک صاع کھجوراپنے بچوں کے لیے رکھ لی،اورایک صاع حضور اکرم ص...