ضیائی شخصیات  

ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ

ابوعنبہ خولانی،انہیں حضورِاکرم کازمانہ حاصل ہوا،مگرآپ کی زیارت سے محروم رہے،انہیں دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے نمازکی سعادت نصیب ہوئی،ایک روایت میں ہے کہ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جوحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرآپ کی وفات سے پہلے ایمان لائے،لیکن صحبت سے محروم رہے،معاذ بن جبل کی صحبت سے مستفیض ہوئے،اور شام میں سکونت کرلی،ان سے محمدبن زیاد الہانی،ابوالزاہریہ اوربکربن زرعہ وغیرہ نے روایت کی۔ یحییٰ بن...

ابوعثمان انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعثمان انصاری،طبرانی نے ان کا ذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے(ح)ابوموسیٰ نے ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے غیلان بن عبدالصمد طیالسی سے،انہوں نے عمربن محمد بن حسن سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن ابوالزنادسے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نے ابوعثمان انصاری سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعہ پر میر...

ابوعثمان بن سیتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی رضی اللہ عنہ،فتح طائف کے بارے میں انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،ربیع بن سلمان نے ابنِ وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان بن سنتہ الخزاعی سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ آپ نے ہڈی اورلید سے استنجاکرنے سے منع فرمایا۔ اسی حدیث کوحرملہ نے ابن وہب سے،انہوں نے یونس سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے ابوعثمان سے،انہوں نے ابن مسعودسے روایت کی،او...

ابوفاطمہ الضمری یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ الضمری یاازدی،مصری شمارہوتے ہیں،ان سے کثیربن مرہ اورعبدالرحمٰن جیلی نے بقول ابونعیم روایت کی،ابن مندہ نے انہیں ضمری لکھاہےاوران سے حضورِاکرم کی مندرجہ بالاحدیث روایت کی ہے،لیکن ابونعیم نے حدیث الصحہ کو ترجمۂ اول کے تحت بیان کیا ہے اورحدیث السجود کو اس ترجمے کے تحت۔ یحییٰ بن محمود بن سعد نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابوعاصم،محمدبن مظفرسے،انہوں نے محمد بن مبارک سے،انہوں نے ولید بن مسلم سے انہوں نے ابن...

ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ

ابوعثمان نہدی،ان کا نام عبدالرحمٰن بن مِل بن عمروبن عدی بن وہب بن سعد بن خزیمہ بن رفاعہ بن مالک بن نہد بن زیدالقضاعی نہدی ہے،حضورِاکرم کے عہد میں اسلام قبول کیا اور مال کی زکوٰۃ ادا کی،لیکن آپ کی زیارت سے محروم رہے،لیکن حضرت عمر کے دَور خلافت میں جلولأ اور قادسیہ کے معرکوں میں شریک رہے،ان کا شمار کبارتابعین میں ہوتا ہے،انہوں نے عمروبن مسعود سے روایت کی،ان کا ذکرپہلے گزرچکا ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابووداعتہ القرشی السہمی رضی اللہ عنہ

ابووداعتہ القرشی السہمی،ان کا نام حارث بن صبیرہ بن سعیدبن سعد بن سہم تھا،یہ اوران کے بیتے مطلب فتح مکہ کے دن ایمان لائے،ان کاذکر حارث کے ترجمے میں آچکاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابووہب الکلبی رضی اللہ عنہ

ابووہب الکلبی،ابونعیم کے بقول ان کا نام عبدالملک تھااوروہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے،ان کا بیان ہے کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں ایسے موقعہ پر حاضرہوئے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرمارہےتھے۔ یحییٰ بن وہب الکلبی نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آلِ اکیدرکوایک فرمان لکھ کردیا،مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت مہر نہ تھی، اس لیے آپ صلی الل...