ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ
ابووہب حشمی رضی اللہ عنہ،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اوران سے عقیل بن ہشیب سے روایت کی،عبدالوہاب بن علی نے ابوغالب ماوردی سے،انہوں نے باسنادہ سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ہارون بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن سعیدطالقانی سے،انہوں نے محمد بن مہاجرسے،انہوں نے عقیل بن ہشیب سے،انہوں نے ابووہب حشمی سے روایت کی ،اورانہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم اپنے گھوڑوں کو چھوؤ،ان کے م...