ضیائی شخصیات  

ابوعمروالانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعمروالانصاری،حمانی نے ابواسحاق حمیسی سے،انہوں نے ثابت بن انس سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے غزوۂ احد پر صحابہ سے مخاطب ہو کر فرمایا،کل صبح اس جنت میں داخل ہوجاؤ،جس کی وسعت زمین و آسمان سے زیادہ ہے،اس پر ایک آدمی نے اپنے بھائی کو آوازدیا،اے ابوعمرو،احد سے پہلے جنت اور رب کعبہ کی خرید سے نفع کما لو،وہ شریک جنگ ہوئے،اورابوعمروکو شہادت نصیب ہوئی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

ابوعمروالنخعی رضی اللہ عنہ

ابوعمروالنخعی،یہ ان لوگوں میں سے ہیں،جو حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کے ساتھ حاضرہوئے،ابن قتیبہ نے انہیں غریب الحدیث میں ذکرکیاہے،اوران سے ای خواب بیان کیا ہے ،جس کی تعبیر انہیں بتائی گئی تھی،غسانی نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعمروانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعمروانصاری،غزوۂ بدر میں شریک تھے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب کوشیدی سے،انہوں نے ابن ریدہ سے(ح) ابوموسیٰ کہتے ہیں،ہم نے حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،ان دونوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے عبادبن زیادسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن محمد بن عبیداللہ عرزمی سے،انہون نے محمد بن جعفر سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے محمد بن طلحہ بن یزید بن رکانہ سے،انہوں نے محمد بن حنیفہ سے روایت کی،ک...

ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ رضی اللہ عنہ

ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ بروایت زبیر،ایک روایت میں ابوحفص بن مغیرہ اور ایک روایت میں ابوعمرو بن حفص بن عمروبن مغیرہ قرشی مخزومی مذکورہے،ان کے نام بھی اختلاف ہے،احمداور عبدالحمید کے علاوہ ای روایت میں ہے کہ ان کی کنیت ہی ان کا نام تھی،ان کی والدہ درہ دخترخزاعی بن حویرث ثقفی تھی۔جب آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کویمن روانہ فرمایا،توابوعمرہ کو بھی ساتھ بھیج دیا،وہاں پہنچ کر انہوں نے اپنی بیوی فاطمہ دختر قیس الفہریہ کو طلا...

ابوعمروبن حماس رضی اللہ عنہ

ابوعمروبن حماس،صحابی تھے،اورحجازی شمارہوتے ہیں،ابنِ ابوذوئب نے حارث بن حکم سے،انہوں نے ابوعمروبن حماس سے،انہوں نے رسول کریم سے روایت بیان کی،حضوراکرم سے روایت بیان کی،حضوراکرم نے فرمایا،عورتوں کو راستے کے درمیان نہیں چلناچاہیئے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعمروشیبانی رضی اللہ عنہ

ابوعمروشیبانی ایک انصاری سے،زائدہ نے رکین بن ربیع سے،انہوں نےعمیلہ سے،انہوں نےابو عمروشیبانی سے،انہوں نے ایک انصاری سے،انہوں نے رسول کریم سےروایت کی،گھوڑے تین قسم کے ہیں،ایک وہ ہےجسےایک شخص جہاد فی سبیل اللہ کے لئے باندھ رکھے،اس کی قیمت، سواری اور چارے پربھی اللہ کے یہاں اجرہے،دوسری قسم وہ ہے،جوریس (دوڑ)کےلئے رکھے جاتے ہیں،اس کی قیمت ،سواری اورچارہ سب گناہ ہیں،تیسری قسم وہ ہے جوسواری کی غرض سے رکھےجاتے ہیں،ہوسکتاہےکہ...

ابوعمروشیبانی رضی اللہ عنہ

ابوعمروشیبانی سعد بن ایاس،حضورِاکرم کے معاصر تھے،ایمان لائے،مگرزیارت سے محروم رہے، وہ کہتے ہیں کہ حضورِاکرم کی بعثت ہوئی اور وہ دونوں کاظمہ میں اُونٹ چرایاکرتے تھے،ان کاشمار کبارتابعین میں ہوتاہے۔ انہوں نے ابن مسعود،حذیفہ اور ابومسعود بدری وغیرہ سے روایت کی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعمروغیرمنسوب رضی اللہ عنہ

ابوعمروغیرمنسوب ہیں،وہ زامل بن عمرکے داداتھے،ان کی حدیث زامل بن عمرنے اپنے والدسے، انہوں نے داداسے بیان کی،کہ رسولِ کریم عبدالفطرکی نماز پڑھنے کونکلے،ان کے دائیں ہاتھ ابی بن کعب اور بائیں ہاتھ عمریاابنِ عمر تھے،جب آپ نمازسے فارغ ہوئے تو آپ ابوبکیر کے مکان کے پاس سے گزرے،اس کے صحن میں گوشت بیچنے والے جمع تھے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس طرح چاہو ،بیچومگرحلال اور حرام کو ملا نہ دینا،نہ ذخیرہ اندوزی کرناا...