ضیائی شخصیات  

ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ

ابوثعلبہ خشنی،ان کے اور ان کے والد کے نام کے بارے میں بڑااختلاف ہے،کسی روایت میں ان کانام جرہم ،کسی میں جرثوم بن ناشب،کسی میں ابن ناشم،کسی میں ابن ناشر،کسی میں عمروبن جرثوم، کسی میں لاشر بن جرہم،کسی میں اسود بن جرہم اور کسی میں ابن جرثومہ مذکور ہے،لیکن ان کی نسبت اور صحبت کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں،اور خشینہ کا نام وائل بن نمر بن ویرہ بن ثعلب بن حلوان تھا،اور نمر بنو قضاعہ سے کلب بن ویرہ کا بھائی تھا،اوراپنی کنیت ک...

ابوثعلبہ ثقفی رضی اللہ عنہ

ابوثعلبہ ثقفی،وہ کردم کے عمزاد تھے اور حدیث کردم میں ان کا ذکر آیا ہے،جعفر بن عمرو بن امیہ نے ابراہیم بن عمر سے روایت کی،کہ انہوں نے کردم بن قیس سے سُنا،کہ ایک دفعہ وہ اپنے عمزاد ابو ثعلبہ کے ساتھ تھا،اور دن سخت گرم تھا،میرے پاس جوتے تھے،اوروہ ننگے پاؤں تھا،اس نے مجھ سے جوتے مانگے،میں اس شرط پر رضامند ہوا،کہ وہ اپنی لڑکی میرے نکاح میں دیدے،کافی پس وپیش کے بعد وہ اس پر رضامند ہوا،جب واپس گھر پہنچے ،تواس نے جوتے واپس ...

ابوثعلبہ اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوثعلبہ اشجعی،بقول امام بخاری انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،یہ حجازی شمار ہوتے ہیں،ابوالفرج بن ابوالرجاء نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے ،انہوں نے حسن بن علی سے،انہوں نے حماد بن مسعدہ سے،انہوں نے ابن جریج سے،انہوں نے ابوالزبیر سے،انہوں نے عمر بن بہان سے،انہوں نے ابوثعلبہ اشجعی سے روایت کی،انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا،یارسول اللہ !قبولِ اسلام کے بعد میرے دو بیٹے فوت ہو چکے ہیں،حضورِا...

ابوثورالفہمی رضی اللہ عنہ

ابوثورالفہمی،فہم بن عمرو بن قیس بن عیلان سے تھے،انہیں صحبت میسر آئی ،لیکن ان کا اور ان کے والدکا نام نہیں معلوم ہوسکا،اہل مِصران کی حدیث سے متعارف ہیں،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوزکریا یحییٰ بن اسحاق بن کنانہ سے،انہوں نے ابن الہیعہ سے(ح)میرے والد نے اسحاق بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے، انہوں نے یزید بن عمرو المعافری سے ،انہوں نے ابوثور فہمی سےروایت کی ک...

ابوصالح مولی ام ہانی رضی اللہ عنہ

ابوصالح مولی ام ہانی،حسن بن سفیان نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے ابوعمروبن حمدان سےمانہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے سعید ذوئب سے،انہوں نے عبدالصمدسے،انہوں نے رزین سے،انہوں نے ثابت سے،انہوں نے ابوصالح مولی ام ہانی سے روایت کی کہ انہیں ام ہانی دخترابوطالب نے آزادکردیا،میں ہرمہینے یا دومہینے بعدان سے ملنے جاتاتھا،ایک دفعہ ان کے پاس مَیں بیٹھاہواتھا،کہ حضورِاکرم صلی اللہ ع...

ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قرشی ہاشمی،حضورِاکرم کے ابنِ عم اوررضاعی بھائی تھے،دونوں نے حلیمہ سعدیہ کا دودھ پیاتھا،ان کی والدہ کا نام غزنہ دخترقیس بن ظریف تھا،جوفہر بن مالک کی نسل سے تھے،اکثرکی رائے ہے،کہ ابراہیم بن منذر،ہشام بن کلبی اور زبیر بن بکارانہی کے اسلاف ہیں۔ ابوسفیان کا نام مغیرہ تھا،بعض لوگوں کاخیال ہے،کہ ان کی کنیت ہی ان کا نام تھی،اور مغیرہ ان کا بھائی تھا،جوشکل وشباہت می...

ابوسُفیان بن محصن رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن محصن،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا،ان سے عدی مولی ام قیس نے روایت کی،احمد بن حازم نے صالح مولی التؤامہ سے ،انہوں نے عدی مولی ام قیس سے ، انہوں نےسفیان بن ابومحصن سے روایت کی،کہ ہم نے یوم النحر کو حضورِاکرم کے ساتھ حمزۃ العقبہ پرکنکریاں پھینکیں اورپھرہم نے کرتے پہن لئے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ابونعیم لکھتے ہیں،ابن مندہ نے ذکرکیا ہے،لیکن ابوسنان ن...

ابوسُفیان بن وہب رضی اللہ عنہ

ابوسفیان بن وہب بن ربیعہ بن اسد بن صہیب بن مالک بن کثیربن غنم بن دودان بن اسدبن خزیمہ اسدی،غزوہ بدرمیں موجودتھے،یہ جعفرالمستغفری کا قول ہے،ابوموسیٰ نے مختصراً ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسُفیان مدلوک رضی اللہ عنہ

ابوسفیان مدلوک،وہ اپنے آزادکردہ غلام کے ساتھ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہر دومسلمان ہوگئے،پھر آپ نے برکت کے لئے ان کے سرپرہاتھ پھیرا،چنانچہ عمر بھران کے وہ بال سیاہ رہے اورباقی سفیدہوگئے تھے،ابوعمرنے ذکرکیا ہے۔ ...

حضرت ابو سفیان بن حرب

 حضرت ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ نام ونسب: پورا نام صخر بن حرب بن اميہ بن عبد شمس۔اموی قریشی الكنانی۔ لقب: ابو حنظلہ تاريخ ولات:63 قبل ہجرت / 560ء (عام الفيل سے دس سال قبل) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ سیرت وخصائص: قبیلہ قریش کی اموی شاخ کے ایک سردار تھے۔ مدت تک اسلام کی مخالفت کرتے رہے۔ غزوہ بدر اورغزوہ احد کے معرکوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف جنگ لڑی۔ پھر ایک لشکر جرار لے کر مدینے پر چڑھائی کی مگر مسلمانوں نے مدینے کے گ...