ضیائی شخصیات  

ابومغیث رضی اللہ عنہ

ابومغیث،محمد بن عثمان بن ابوشیبہ نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہےابوموسیٰ نے کتابتہً ابوعلی سے، انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن احمدبن حسن سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے جنادہ بن مغلس سے،انہوں نے یحییٰ بن علارازی سے،انہوں نے معمربن راشد سے، انہوں نے عثمان بن واقدسے،انہوں نے مغیث الجہنی سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایانیکی سےعمربڑھتی ہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ...

ابومحمدالبدری الشامی ابواحمدعبدالوہاب بن ابومنصورامین رضی اللہ عنہ

ابومحمدالبدری الشامی،ابواحمدعبدالوہاب بن ابومنصورامین نے باسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نے قعبی سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے یحییٰ بن سعیدانصاری سے،انہوں نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریرسےروایت کی،کہ ایک شامی کی کنیت ابومحمدتھی،اورجنہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت ملی،انہوں نے کہاکہ آپ نے وترکوواجب قراردیا،مذحجی کہتے ہیں کہ میں نے عبادہ بن صامت سے ذکرکیا،توانہوں نے کہا،کہ وُہ جُھوٹ کہتاہے۔ ...

ابومکرم اسلمی رضی اللہ عنہ

ابومکرم اسلمی،محمد بن ابوبکرمدینی اذناً ابوعبداللہ حسین بن عبدالملک سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن محمد سے،انہوں نے عبدالصمدبن محمد عاصمی سے بلخ میں انہوں نے ابراہیم بن احمدمستملی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن محمد الحرانی سے،انہوں نے احمد بن محمد الذہبی سے،انہوں نے محمد بن عبدالملک زنجویہ سے،انہوں نے شریح بن نعمان سے،انہوں نے ابوالزناد سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے عروہ بن زبیرسے،انہوں نے ابومکرم اسلمی سے جوحضورِ اکرم کے ص...

ابومُکعَت اسدی رضی اللہ عنہ

ابُومُکعت اسدی،ان کی حدیث فضل ضبی نے ان کی دادی سے(جوبنواسد کی ایک خاتون تھیں)، ابومکعت اسدی سے روایت کی وہ کہتے ہیں،کہ جب انہوں نے حضوراکرم کی زیارت کی،توذیل کے دو اشعار پڑھے۔ یقول ابومکعت صادقا علیک السلام اباالقاسم سلام الا لہ و ریحانہ وروح المصلین والصائم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اے ابومکعت!تم پر بھی سلام ہو،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،ابونعیم کی رائے ہے کہ ابن مندہ...

ابومکنف رضی اللہ عنہ

ابومکنف،بروایتے ان کا نام عبدرضی تھا،حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اورفتح مصر میں شریک تھے،اوربقول ابوسعید حضورِاکرم نے انہیں ایک فرمان عطافرمایاتھا،ابن مندہ اورابونعیم نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابومصعب انصاری رضی اللہ عنہ

ابومصعب انصاری،ابونعیم کہتے ہیں،ان کے بارے میں اختلاف ہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوعلی حداد سے، انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن اسحاق قاضی سے،انہوں نے احمد بن سہل بن ایوب سے،انہوں نے علی بن بحرسے،انہوں نے عیسٰی بن یونس سے،انہوں نے عبدالحمیدبن جعفرسےروایت کی،کہ انہوں نے ابومصعب انصاری سے سُنا،حضورِاکرم نے فرمایا،خوش چہرہ لوگوں سے بھلائی کی توقع رکھو،ابوموسیٰ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابومصعب اسدی رضی اللہ عنہ

ابومصعب اسدی،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے علی بن عبداللہ المعدل سے،انہوں نے ابوروق احمد بن محمد بن بکرسے،انہوں نے ریاشی سے،انہوں نے سلیمان بن عبدالعزیزسے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ بنواسد کاوفدحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،جن میں عرفطہ بن نصلہ بھی تھا،اس نے ذیل کا شعرپڑھا۔ آپ نے اس کے جواب میں وعلیکم السلام فرمایا،اس حدیث کو ابونعیم اورابن مندہ...

ابومصعب رضی اللہ عنہ

ابومصعب ،غیرمنسوب ہیں،طالوت بن عباد نے جریر بن حازم سے،انہوں نے عبدالمالک بن عمیرسے روایت کی کہ مدینے میں ابومصعب نامی ایک لڑکاتھا،اس نے حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!مجھے بہشت میں اپنے ساتھ رکھیں گے،فرمایا،ٹھیک ہے،تم اس سلسلے میں کثرت عبادت سے میری مددکرو،ابوعلی نے ان کا ذکرکرکےابوعمرپراستدراک کیاہے، غالباً ان کا ذکرپہلے آچکاہے۔ ...