ابوخیثمہ الدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ عنہ
ابوالدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ایک روایت میں ابوالدحہ ہے،صحابی شمارہوتے ہیں ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کے نام اور نسب کا علم نہیں،ہاں وہ انصارکے حلیف تھے،ابن ادریس وغیرہ نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے اپنے چچا واسع بن حبان سے روایت کی،کہ وحداح فوت ہوگئے اور ان کا قیام انصار میں تھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاصم بن عدی وک بُلاکردریافت کیا،آیاوحداح کاتم سے کوئی ن...