ضیائی شخصیات  

ابوحببہ انصاری اوسی بدری رضی اللہ عنہ

ابوحببہ انصاری اوسی بدری،ایک روایت میں بقول ابوعمر ابوحیہ (بہ یا)ایک میں ابو حنہ (بہ نون) آیا ہے،ان کا نام عامر اور ایک روایت میں مالک آیا ہے۔ ابوعمرلکھتے ہیں،کہ واقدی نے ان کا ذکر دومقام پر کیا ہے،چنانچہ انصار سے جہاں انہوں نے بنوثعلبہ بن عمرو بن عوف سے غزوۂ بدر میں شرکاء کا ذکر کیا ہے،وہاں انہوں نے انہیں ابوحنہ(بہ نون) لِکھاہے،اور ایک دوسرے مقام پر انہیں ابوحنہ بن عمرو بن ثابت تحریر کیاہے،اور ان کا ...

ابوحبہ رضی اللہ عنہ

ابوحبہ رضی اللہ عنہ،بن غزیر بن عمرو بن عطیہ بن خنساء بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن تجار انصاری،خزرمی،نجاری،بقول طبری ان کا نام زید بن غزیہ تھا،اور نسب جواوپر مذکورہے وہ غزوۂ احد میں شریک تھےاور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،موسیٰ بن عقبہ نے ان کا ذکر شہدائے یمامہ میں کیا،وہ بنومالک بن نجار سے،مازن بن نجار کے بھائی تھے،ابومعشر نے لکھا ہے،کہ جنگ یمامہ میں بنو مازن بن نجار سے جو قتل ہوئے،ان میں ابوحبہ بن غزیہ بھی شامل ...

ابوحبیب بن ازعر رضی اللہ عنہ

ابوحبیب بن ازعر رضی اللہ عنہ ابوحبیب بن ازعر بن زید بن عطاف بن صبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی،ضبعی،وہ بنوملیل بن ازعر کے بھائی تھے،غزوۂ احد میں شریک تھے،اور ایک روایت کے مطابق تمام غزوات میں شامل رہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوحبیب رضی اللہ عنہ

ابوحبیب بن زید بن حباب بن انس بن زید بن عبید،ابی بن کعب کا نسب ان سے عبید میں مل جاتا ہے،بدری ہیں،ابوعمر نے ابن الکلبی سے ان کا ذکر کیا ہے،اور انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،لیکن ابوعمر انہیں نہیں جانتے۔ ...

ابوحبیش الغفاری رضی اللہ عنہ

ابوحبیش الغفاری،ابونعیم،ابوزکریا،ابنِ مندہ اور ابوبکر بن ابوعلی نے انہیں باب الحاء (بے نقطہ) میں ذکر کیا ہے، ابوعبداللہ بن مندہ نے باب الخاء(بانقطہ) میں نون اور سین کے ساتھ لکھاہے (خنیس )ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابی عاصم،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نے ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے راویت کی ،انہوں نے ابوحبیش غفاری کو یہ کہتے سُنا،کہ وہ ایک غزوے میں حضور اکرم...

ابوہدبہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوہدبہ انصاری،ان سے ان کے بیٹے محمدبن ابوہدبہ نے اپنے بھتیجے زہری کی حدیث جو انہوں نے اپنے چچاسے سنی روایت کی،جعفر المستغفری کے مطابق انہوں نے برذعی سےاورانہوں نے ابوحاتم الرازی سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوحدیدہ جہنی رضی اللہ عنہ

ابوحدیدہ جہنی،ایک روایت میں ابن حدیدہ آیاہے،صحابی تھے،کہتے ہیں،مجھے میرے چچا نے زوار میں بھیجاتھا،ابن مندہ اور ابونعیم نےان کا مختصراً ذکرکیا ہے،وہ ابنِ حدیدہ کودرست خیال کرتے ہیں۔ ...

ابوحضفہ رضی اللہ عنہ

ابوحضفہ رضی اللہ عنہ ایک روایت میں ابوحفصہ ہے اور باب الحاء میں ذکر کر چکے ہیں،انہوں نے مغیرہ جعفی سے روایت کی،کہتے ہیں کہ میں ابوحفصہ کے ساتھ بیٹھاتھا،کہ انہوں نے ابوحصفہ سے روایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا،کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کسے کہتے ہیں،پھرحدیث بیان کی۔ ابونعیم نے اسی ترجمے میں طبرانی سے،انہوں نے ابونصر صانع سے،انہوں نے محمد بن اسحاق المسیبی سے،انہوں ن...

ابوحدرداسلمی رضی اللہ عنہ

ابوحدرداسلمی ایک روایت میں ان کا نام سلامہ بن عمربن ابی سلامہ بن سعد بن مساب بن حارث بن عبس بن ہوازن بن اسلم ہے،خلیفہ اور ابراہیم بن منذر کا بھی یہی قول ہے،ابن ماکولانے بھی ان کا یہی نسب بیان کیا ہےصرف مساب کی جگہ سنان لکھاہےامام احمدبن حنبل لکھتے ہیں،کہ انہیں ابن اسحاق نے ان کا نام عبدبتایا،بقول علی بن مدینی،ان کا نام عتبہ تھا،انہیں صحبت نصیب ہوئی،وہ ابوالدرداء کے والد تھے،اور ابوالدرداء کی زوجہ حجازی تھی۔ ...