متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں، لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات ثابت نہیں جناب سفیان ثوری نے اسماعیل بن سمیع الحنفی سے اور اس نے مالک بن عمیر سے (بقول سفیان بن ثوری وہ زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں) یوں روایت بیان کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور میں نے اسے قتل کردیا ہے۔ حضور نے ناگواری کا اظہار نہ کیا۔ بعد میں ایک...

سیّدنا ہانی رضی اللہ عنہ

بن جزء بن نعمان بن قیس المرادی نعمان عطبقی کے بھائی تھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے فتح مصر میں موجود تھے بقول ابو سعید بن یونس ان سے ایک روایت بھی مروی ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا ہانی رضی اللہ عنہ

بن فراس الاشجعی: بیعت رضوان میں موجود تھے کوفے میں سکونت اختیار کی تو بیمار ہوگئے چنانچہ دونوں گھٹنوں کے نیچے تکیے استعمال کرتے تھے تینوں نے ان کا مختصر سا تذکرہ کیا ہے مگر بعض نے انہیں اسلمی تحریر کیا ہے۔ واللہ اعلم۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

اسلمی: ان کی بیٹی ام ہلال نے ان سے روایت کی ابو فمرہ انس بن عیاض نے محمد بن ابی یحییٰ اسلمی سے، انہوں نے اپنی والدہ سے سنا، کہ انہیں امِ ہلال دختر ہلال نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بھیڑ کا بچہ قربانی کے لیے جائز ہے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن حارث ابو الحمل: ہم ان کا ذکر کنیتوں کے عنوان کے تحت تفصیل سے بیان کریں گے۔ کیونکہ یہ اپنی کنیت کی وجہ سے مشہور تھے وہ شامی تھے ابو عمر نے مختصراً اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے۔ لیکن یہ ابو عمر کا وہم ہے۔ کیونکہ ان کی کنیت ابو الحمراء تھی۔ ابو الحمل کے ترجمے میں ہم اسے بیان کریں گے۔...