سیّدنا نُصَیْر رضی اللہ عنہ
ان کا نسب معلوم نہیں ہوسکا حضرمی اور بقوی نے ان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث رہ ایت کی کہ آپ نے نقصان دہ اشیا کی تقسیم سے منع فرمایا ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے بیان کیا ہے۔ ...
ان کا نسب معلوم نہیں ہوسکا حضرمی اور بقوی نے ان سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث رہ ایت کی کہ آپ نے نقصان دہ اشیا کی تقسیم سے منع فرمایا ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے بیان کیا ہے۔ ...
بن لوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن زید مناہ بن تیم بن عبد حارثہ بن مالک بن عضب بن مالک بن جشم بن خزرج انصاری خزرجی۔ یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ...
بن جندب بن کعب ایک روایت میں ناجیہ بن کعب بن جندب ہے، ایک اور روایت میں ناجیہ بن جندب بن عمیر بن یعمر بن دارم بن عمر و بن وائلہ بن سہم بن مازن بن سلامان بن اسلم الاسلمی آیا ہے حضور اکرم کی قربانی کے جانوروں کے رکھوالے تھے ان کا شمار اہلِ مدینہ میں ہوتا ہے کہتے ہیں ان کا اصلی نام ذکوان تھا اور چونکہ قریش سے بچ کے نکل آئے تھے اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ناجیہ(نجات یافتہ) رکھ دیا۔ ابراہیم بن محمد وغیرہ نے محمد بن عیسیٰ سے روایت کی ...
بن حارث الخزاعی: امام احمد حنبل نے اپنی مسند میں ان صاحب کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کا رکھوالا گردانا ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! قربانی کے جو اونٹ بیمار ہوجائیں میں ان کو کیا کروں فرمایا انہیں ذبح کرکے ان کے پاؤں پر ان کا خون لگادو اور ان کا پہلو بدل دو اور لوگوں کو ان کے قریب آنے سے مت روکو وہ انہیں کھا جائیں گے۔ عیسیٰ بن حضرمی بن کلثوم بن ناجیہ بن حارث الخزاعی المصطلقی نے اپنے وادے کلثوم سے انہوں نے اپنے والد ...
بن عرو ابو موسیٰ نے اذناً ابو علی سے، انہوں نے ابو نعیم اور ابو القاسم بن ابو بکر سے، انہوں نے عبد اللہ بن محمد بن نورک سے، انہوں نے احمد بن عمر و بن ابو عاصم سے انہوں نے یعقوب بن کا سب سے انہوں نے مسلمہ بن رجاء سے انہوں نے عائذ بن شریح سے روایت کی، کہ انہوں نے انس بن مالک اور شعیب بن عمرو اور ناجیہ بن عمرو سے سنا، وہ کہتے تھے کہ ہم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مہندی استعمال کرتے دیکھا۔ ابو موسی نے اجازۃً شریف ابو محمد حمزہ بن عباس علوی س...
بن کعب الخزاعی ابن شاہین کی رائے میں ناجیہ بن کعب خزاعی اور ناجیہ بن جندب اسلمی دو مختلف آدمی ہیں لیکن ابو نعیم دونوں کو ایک گرد انتا ہے اور ابن مندہ نے صرف ایک ذکر کیا ہے ابو موسی نے مختصراً اسی طرح بیان کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں مذکورہ بالا بیان ابو موسیٰ سے منسوب ہے انہوں نے لکھا ہے کہ ابو نعیم دونوں کو اس بنا پر ایک آدمی قرار دیتا ہے کہ اس نے ان دونوں میں تفریق کرنے کے لیے ان کے قبیلوں کا نام نہیں لیا اگر وہ انہیں دو آدمی خیال کرتا تو ان کے ...
الجرشی جعفر نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے محمد بن اسحاق نے ابن شہاب سے انہوں نے عبد اللہ بن کعب سے، انہوں نے نافع الجرشی سے روایت کی، کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لبعثت ہوئی ان دنوں پہاڑ کی چوٹی پر ایک کاہن رہتا تھا لوگوں نے اسے بلا کر کہا کہ تم ہمیں اس آدمی کے بارے میں جس نے عرب میں ایک نئی بات پیدا کی ہے کچھ بتاؤ وہ ان کے کہنے پر اُتر آیا اور کہا خدا نے محمد کو عزت بخشی ہے اور اسے پسند فرمایا ہے اور اس کے دل کو پاک صاف کرکے تمہاری طر...
بن حارث بن کلدہ ابو عبد اللہ ثقفی ابو بکرہ کے ماں جائے بھائی تھے اور ان کی ماں کا نام سمیہ تھا ہم ان کے بھائی ابو بکرہ نقیع کے ترجمے میں ان کا نسب بیان کریں گے جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا اور مناوی کرائی کہ طائف کے غلاموں میں سے جو بھی ہم سے مل جائے گا ہم اسے آزاد کردیں گے جناب نافع اور ان کے بھائی ابو بکرہ طائف میں تھے زیادہ بن ابیہ جو ان کا ماں جایا تھا، بھی طائف میں تھا۔ تینوں اسلامی لشکر میں شامل ہوگئے اور آزاد ہوگئے...
ابو سلیمان منذر بن ساوی کے آزاد کردہ غلام تھے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مسلمان ہوگئے انہوں نے حلب میں سکونت اختیار کر رکھی تھی۔ اسحاق بن راہویہ نے سلیمان بن نافع العبدی سے حلب میں سنا کہ ان کے والد نے ذکر کیا کہ منذر بن ساوی حاکم بحرین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بمقام مدینہ حاضر ہوا منذر کے ساتھ ایاس بھی تھا اور میں دنوں ابھی بچہ تھا اور ان باتوں کو نہیں سمجھتا تھا میں نے ان کے اونٹ روک رکھے اور وہ دونوں ہتھی...
بن سیرۃ الہلالی ان کا تعلق بنو ہلال بن عامر بن صعصعہ سے تھا ان کا شمار صحابہ میں ہوتا ہے لیکن مجھے ان سے کسی روایت کا علم نہیں ہاں البتہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ بن مسعود سے روایت کی ہے لیکن ان کا شمار کبار فضلائے تابعین میں ہوتا ہے ان سے شعبی عبد الملک بن میسرہ اور اسماعیل بن رجاء نے روایت کی ہے ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ...