متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن حارث بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی سہمی: انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ از بنو سہم بن عمرو بن ہصیص و معمر بن حارث بن قیس روایت کی۔ ابن اثیر نے ان کے بھائیوں کا ذکر جو بنو تمیم سے تھے مناسب ابو اب میں کردیا ہے، ابن کلبی نے معبد بن حارث کو انہی میں شمار کیا ہے۔ ابو موسیٰ اور ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

بن حارث بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح: یہ حاطب اور حطاب کے بھائی تھے۔ اور ان کی ماں قتیلہ بنت مظعون اخت عثمان بن مظعون تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دار ارقم میں آنے سے پیشتر انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ مدینے کو ہجرت کی، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اور معاذ بن عفراء کے درمیان مواخات قائم کردی۔ بدر اور اُحد کے علاوہ تمام غزوات میں شریک رہے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر از بنو جمح و م...

سیّدنا ملحان رضی اللہ عنہ

بن زیاد بن عطیف: ایک روایت میں یوں آیا ہے ملحان بن عطیف بن حارثہ بن سعد بن خزرج بن امرو القیس بن عدی بن اخرم طائی۔ عدی بن حاتم کے بھائی تھے اسلام لائے اور حضور کی خدمت میں حاضر ہُوئے۔ حضرت ابو بکر صدیق کی گفتگو سُنی۔ مہماتِ شام اور فتح دمشق میں موجود تھے۔ ابو عبیدہ بن جراح نے انہیں خالد بن ولید کے ساتھ حمص روانہ کیا تھا، یہ بلا ذری کا بیان ہے۔ معرکہ صفین میں یہ امیر معاویہ کے لشکر میں تھے۔ اور عدی بن حاتم حضرت علی کے لشکر میں۔...

سیّدنا ملحان رضی اللہ عنہ

بن شبل البکری: ایک روایت میں قیسی آیا ہے۔ یہ عبد الملک کے والد تھے، ایک روایت میں قتادہ بن طحان مذکور ہے اور ان سے صرف ایک حدیث مذکور ہے۔ ابو احمد بن سکینہ نے باسنادہ ابو داؤد سے، انہوں نے محمد بن کثیر سے، انہوں نے ہمام سے انہوں نے انس بن سیرین سے انہوں نے ابن ملحان قیسی سے، انہوں نے اپنے والد سے سُنا، کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایام بیض کے روزے کی تاکید فرمایا کرتے اور کہتے کہ بارہویں، تیرہویں اور چودہویں تاریخوں کے روزے، عمر بھر کے روزوں ...

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن محمد بن عقبہ بن احیحہ بن جلاح بن حریش بن جحجیا بن کلفہ بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس: غزوہ بدر و احد میں شریک تھے۔ یونس نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے کہ یہ بئرمعونہ کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ ابو عبیدہ ان کی کنیت تھی تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یحییٰ یعنی ابنِ مندہ انہیں (منذر بن محمد کو) ان کے دادا ابو عبد اللہ بن مندہ تک لائے ہیں۔ اور ان کے دادا نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن الحارث: حماد بن زید نے ایوب سے اُس نے ابوقلابہ سے اس نے مالک بن الحارث سے روایت کی کہ ہم چھ آدمی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہاں ۲۰ دین قیام کیا، آپ بڑے رحم دل تھے، فرمایا جب تم اپنے اپنے علاقوں کو واپس جاؤ تو اپنے لوگوں کو پڑھاؤ اور انھیں ادائے نماز کا مقررہ اوقات پر حکم دو، اس صحابی کے والد کا نام الحویرث ہے چنانچہ ہم اسے بعد میں بیان کریں گے، لیکن ابوموسیٰ نے اس کی تخریج اسی مقام پر کی ہے۔ ان کا صحیح نام الحویرث ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن ذی حمایہ: ان سے مذکور ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر سے واپسی پر فرمایا کہ ہمیں فوری طور پر قوم کی بیٹیوں کے پاس لے چلو، بقول جعفر یحییٰ بن یونس نے ان کی تخریج کی ہے اور یہ حدیث مرسل ہے اور وہ ابن یزید بن ذی حمایہ ہیں، جنھوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی اور ابن یزید سے ابوبکر بن ادبی جمریم نے ان سے روایت کی اور ابوشرحبیل مالک بن ذی حمایہ نے معاویہ بن ابوسفیان سے روایت کی اور ان سے صفوان بن عمرو نے روایت کی اور احمد بن محمد بن عیسیٰ...

زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں، لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات ثابت نہیں جناب سفیان ثوری نے اسماعیل بن سمیع الحنفی سے اور اس نے مالک بن عمیر سے (بقول سفیان بن ثوری وہ زمانۂ جاہلیت کے آدمی ہیں) یوں روایت بیان کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور میں نے اسے قتل کردیا ہے۔ حضور نے ناگواری کا اظہار نہ کیا۔ بعد میں ایک...