متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا ہشام رضی اللہ عنہ

بن مغیرہ بن عاص: ابن ابی مریم نے ابو غان سے، انہوں نے ابی حازم سے، انہوں نے عمرو بن ہشام سے، انہوں نے عمرو اور ہشام(یہ دونوں ان کے بزرگ تھے) سے روایت کی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ قرآن خدا کی طرف سے نازل ہوا ہے اور قرآنِ حکیم کی بعض آیات دوسری آیات کی تصدیق کرتی ہیں جن آیات کے مفہوم تک تمہاری رسائی ہوجائے(یعنی آیات محکمات) ان پر عمل کرو۔ اور جو آیات تمہاری ذہنی گرفت میں نہ آسکیں(یعنی متشابہات) ان پر ایمان لاؤ۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخر...

سیّدنا ہشام رضی اللہ عنہ

ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ایک اور ہشام ہیں اور جفر نے ان کا نام لیا ہے اور باسنادہ عمران القطان سے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے زرارہ بن ابی اونی سے انہوں نے سعد بن ہشام سے انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کہ جس کا نام شہاب تھا کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ آج سے تمہارا نام ہشام ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے ممکن ہے وہ ہشام بن عامر ہوں جو سعد کے والد تھے۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن ربیعہ: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی لیکن ان کی حدیث مرسل ہے عبد الرحمان بن بشیر نے محمد بن اسحاق سے انہوں نے عبد اللہ بن ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے انہوں نے ہلال بن ربیعہ سے روایت کی کہ بنو عائد مخزومی کی تلوار غزوۂ بدر میں ان کے ہاتھ لگ گئی۔ جب رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت کی واپسی کا حکم دیا تو میں نے اسے مالِ غنیمت کے ڈھیر میں پھینک دیا جسے ارقم بن ابی ارقم نے پہچان لیا چنانچہ انہوں نے حضور اکرم...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن سعد: انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شہد بطور تحفے کے پیش کیا جو آپ نے قبول کرلیا۔ دوبارہ اسی طرح شہد پیش کیا اور کہا کہ یہ صدقے ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے صدقات میں شامل کردیا جائے اس سے علماء نے استنباط کیا کہ شہد سے بھی زکات وصول کیا جاسکتی ہے لیکن یہ حدیث منقطع الاسناد ہے ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

سمعان نے بیان کیا کہ انہیں عبد الوہاب بن علی نے باسنادہ سلیمان بن اشعت سے انہوں نے احمد بن شعیب حرانی سے انہوں نے موسیٰ بن اعین سے انہوں نے عمرو بن حارث المصری سے انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی کہ بنو سمعان کے ایک آدمی جن کا نام ہلال تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شہید کا عشر لے کر آئے اور درخواست کی، کہ وادی سلبہ ان کی تحویل میں دے دی جائے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی درخواست قبول فرم...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن علفہ: جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ جس شخص نے سب سے پہلے دریائے دجلہ کو عبور کیا وہ ہلال بن علقہ تھے شعبی کہتے ہیں کہ جس نے سب سے پہلے دریائے دجلہ میں گھوڑا ڈالا۔ وہ سعد تھے۔ ایک اور روایت کے مطابق دریا کو عبور کرنے والے بنو عبد القیس کے ایک آدمی تھے ابو عمر نے ہلال بن علقہ کا ذکر کیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ مجھے ان سے کوئی روایت نہیں پہنچی۔ ابن اثیر کہتے ہیں کہ عبور دجلہ کا واقعہ جنگ قادسیہ کے موقعہ جنگ قادسیہ کے موقعہ پر پیش ن...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن عامر از بنو نمیر: ان کی کنیت ابن سحیم تھی ان کے والد کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی یہ ابن مندہ کا قول ہے اور انہوں نے با سنادہ وہب سے انہوں نے ایوب سے انہوں نے ابو قلابہ سے انہوں نے قبیصہ سے روایت کی اور ان کے سوا باقی لوگوں نے ہلال بن عامر سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک دفعہ سورج کو گرہن لگا اور حدیث بیان کی اور ایک دوسرے اسناد سے جریر بن حازم سے روایت کی کہ ایک آدمی مجلس ایوب میں بیٹھا ہوا تھ...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن معلی بن لوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن عبد مناہ بن حبیب بن عبد حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج انصاری خزرج انصاری خزرجی۔ ان کا تعلق بنی جشم بن خزرج سے تھا غزوۂ بدر میں اپنے بھائی رافع کے ساتھ شریک تھے ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ لکھتے ہیں کہ غزوۂ بدر میں شہید ہوگئے تھے ابن اسحاق کی بھی یہی رائے ہے ابو حاتم بن حبان نے اپنی تاریخ میں یہی لکھا ہے۔...

سیّدنا ہمام رضی اللہ عنہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ان سے ابو الزبیر نے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہ میری ایک بیوی ہے جو کسی چھونے والے کے ہاتھ کو پاس نہیں آنے دیتی ابو موسیٰ نے مختصراً اس کا ذکر کیا ہے اور یہی الفاظ ہم ہشام رضی اللہ عنہ مولائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہم یہ بھی لکھ آئے ہیں کہ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ بلاشبہ یہ لفظ اول الذکر کی تصحیف ہے۔...

سیّدنا ہمام رضی اللہ عنہ

بن زید بن وابصہ: ابو یوسف یعقوب بن محمد صید لانی نے سہل بن عمار سے انہوں نے اپنے دادا عبد اللہ بن محمد سے روایت کی کہ جب ہمام بن زید بن وابصہ کوفے میں داخل ہوئے تو جس آدمی کے پاس سے گزرتے سلام کہتے مرد ہو یا عورت جوان ہو یا بچہ اور کہتے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کو پھیلانے کا حکم دیا ہے ہمام کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک چادر اوڑھائی تھی اور لکڑی کا ایک پیالہ عطا فرمایا تھا لوگ اس پیالے میں پانی پیتے اور اس چا...