سیّدنا ہند رضی اللہ عنہ
بن حارثہ بن ہند: ایک روایت کے مطابق ان کا نسب ہند بن حارثہ بن سعید بن عبد اللہ بن غیاث بن سعد ن عمرو بن عامر بن ثعلبہ بن مالک بن افصی و مالک بن افصی ہے بقول ابو عمر ہند رضی اللہ عنہ اسلم حجازی کے بھائی تھے ابن مندہ اور ابو نعیم کے خیال میں ان کا نسب ہوں تھا ہند بن اسماء بن حارثہ بن ہند اسلمی ابو نعیم لکھتے ہیں، کہ ایک روایت میں ہند بن حارثہ مذکور ہے ابن کلبی نے ان کے بھائی کا نام اسماء بن حارثہ لکھا ہے اور ابو نعیم کی طرح ہند کو اسماء بن حارثہ کا...