سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ
بن عبداللہ الہلالی: واقدی نے کبیر بن عبداللہ المزنی سے، اس نے عمر بن عبدالرحمٰن سے، اُس نے عبداللہ المالک الہلالی سے، اس نے اپنے والد سے روایت کی کہ ایک شخص نے حضور اکرم سے دریافت کیا، یارسول اللہ! اعراف میں کون لوگ ہوں گے؟ فرمایا: جو لوگ کہ اللہ کی راہ میں بغیر اجازت والدین لڑنے کو نکلے اور شہید ہوگئے۔ اب ان کا درجۂ شہادت پر فائز ہونا، دوزخ سے روکتا ہے اور والدین کی نافرمانی جنت کی راہ میں رکاوٹ ہے تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔...