سیّدنا مقعد رضی اللہ عنہ
ابو جعفر نے اِن کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے باسنادہ یزید بن نمران سے روایت کی کہ انہوں نے تبوک میں ایک آدمی کو جس کا نام مقعد تھا، دیکھا، وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرا جب آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے خدا، تو [۱] اس کا نشان مٹادے۔ راوی کا بیان ہے کہ اس کے بعد مجھے انہیں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ [۱۔ یہ بد دعا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ہے۔ اس لیے حدیث مخدوش ہے۔ ...