سیّدنا عمیر ابن معبد رضی اللہ عنہ
بن ازعربن زید بن عطاف بن ضبیعہ بن زید انصاری اوسی۔ابوموسیٰ کاقول ہے اورابن اسحاق نےکہاہے کہ ان کانام عمروبن معبد بن ازعرہے۔بدرمیں اوراحد میں اورخندق میں اورتمام مشاہد میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے۔غزوہ حنین میں یہ انہیں سوآدمیوں میں سے تھےجوثابت قدم رہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...