سیّدنا عوف ابن سلمہ بن سلامہرضی اللہ عنہ
بن وقش۔انصاری۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کی کنیت ابوسلمہ تھی۔ان سے ان کے بیٹے سلمہ نے روایت کی ہے۔ہمیں ابوالفرج بن ابی الرجاء نے کتابتہً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے وحیم نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے محمد بن اسمعیل بن ابی فدیک نے ابراہیم بن اسمعیل بن ابی حبیبہ اشہلی سے انھوں نے عوف بن سلمہ بن عوف سے انھون نے اپنے والد سے انھوں نے ان کےداداسے روایت کرکےبیان کیاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایاالل...