ابوسعیدمولی ابواسید رضی اللہ عنہ
ابوسعیدمولی ابواسید،ان سے ابونصرہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا واقعہ بالتفصیل بیان کیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوسعیدمولی ابواسید،ان سے ابونصرہ نے حضرت عثمان کی شہادت کا واقعہ بالتفصیل بیان کیا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوسعیدیاابوسعد،انہوں نے حضورِ اکرم سے دوحدیثیں بیان کیں،کثرت سے صلہ رحمی کرو،اور ہمسائےسے حسن سلوک سے گھروں کی آبادی ہوتی ہے،اورعمریں بڑھتی ہیں،ان سے ابوملیکہ نے روایت کی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیا ہےاورلکھا ہے،کہ وہ انصاری تھے،مگران میں اوراولذکر کے بارے میں شبہ ہے۔ ...
ابوسلامہ ثقفی،ان کا شمار صحابہ میں ہوتاہے،ان کا نام عروہ تھا،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
ابوسلمہ،عبدالحمید بن سلمہ انصاری کے داداتھے،جب ان کے والدین میں سے ایک نے اسلام قبول کیا،توحضورِاکرم نے انہیں پسند فرمایا،ان کا نام رافع تھا،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
ابوشجرہ ان کانام معاویہ بن محصن بن علس بن اسودبن وہب بن شجرہ بن ربیعہ بن معاویتہ الاکرمین الکندی ہے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،مشہوربہادرتھے،ہشام بن کلبی نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوشقرہ تمیمی،ان سے مخلدبن عقبہ نے روایت کی،کہ رسولِ اکرم نے فرمایا،جب تم عورتوں کے سروں پر اونٹ کے کوہان کا مشاہدہ کرو،توجان لو ان کی نمازقبول نہیں ہوگی،تینوں نے ذکرکیا ہے، لیکن ابوعمرکے نزدیک حدیث مخدوش ہے۔ ...
ابوشراک قرشی فہری،بدر میں موجودتھے،اوراس وقت ان کی عمر۳۲برس تھی اورہجرت کے ۳۶ویں سال میں وفات پائی،بروایتے ان کانام عمروبن ابوعمرتھا،یہ واقدی کا قول ہے، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...
ابوشریک،حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان میں اورعبدالرحمٰن بن ثابت میں ایک احاطے کی تقسیم کی تھی،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
ابوشبات،ان کا نام خدیج بن سلامہ تھا،ہم ان کا ترجمہ خدیج کے تحت بیان کرآئے ہیں۔ ...
ابوشریح انصاری،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان کا ذکر صحابہ میں ہواہے،ابوعمرکہتے ہیں کہ میں ان کی کنیت کے بغیر ان کے متعلق کچھ نہیں جانتا،ابوعمرنے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...